ویڈیو... اڈیشہ میں ’فانی‘ کا قہر برپا، درخت پتّوں کی طرح لہراتے نظر آئے
گردابی طوفان ’فانی‘ پُری کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد ساحلی علاقوں میں اپنی تباہی مچا رہا ہے۔ اس علاقے میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔ ’فانی‘ کے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔
’فانی‘ طوفان اڈیشہ کے ساحل پُری سے ٹکرا چکا ہے اور اس کے بعد تیز ہوائیں و بارش کے مناظر دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ پُری میں ہوا کی رفتار تقریباً 250 کلو میٹر فی گھنٹہ بتائی جا رہی ہے۔ پُری میں فانی کی ہولناکی پر مبنی کئی ویڈیوز سامنے آئے ہیں۔ ویڈیوز میں جہاں درخت پتّوں کی طرح لہراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں وہیں تیز بارش اور آندھی کی آوازیں بھی دہشت پیدا کر رہی ہے۔
اڈیشہ کے پُری میں 245 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ہوائیں... منظر نیچے دیکھیں
پارادیپ ساحل پر تیز بارش اور ہواؤں کا منظر
فانی طوفان اڈیشہ کے ساحلی علاقوں سے جب ٹکرایا تو کیسا منظر رہا، یہاں دیکھیں...
اڈیشہ کے کھوردھا ضلع میں فانی طوفان کا یہ ویڈیو بھی دیکھیں...
مغربی بنگال میں بھی فانی طوفان کا اثر نظر آنے لگا ہے...
مغربی بنگال کے ساحلی شہر دیگھا میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں، دیکھیں ویڈیو...
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔