کورونا بحران: راہل گاندھی اور نکولس برنس کے درمیان خصوصی گفتگو کل
کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور ہارورڈ کینیڈی اسکول میں پروفیسر آف ڈپلومیسی اور سفیر نکولس برنس کی گفتگو راہل گاندھی کے سبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر بدھ کی صبح 10 بجے براہ راست دیکھی جا سکے گی۔
راہل گاندھی نے کورونا بحران کے درمیان ہندوستان اور دنیا کی مشہور و معروف ہستیوں سے خصوصی گفتگو کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے اور اس کے تحت جمعہ (12 جون) کی صبح 10 بجے وہ سفارت کار نکولس برنس سے بات چیت کریں گے۔ ان کی گفتگو کا موضوع بنیادی طور پر کورونا بحران اور ممالک پر پڑنے والے اس کے اثرات رہے گا۔ اس درمیان کورونا بحران کے بعد مختلف ممالک میں کس طرح کے رشتے ہموار ہو سکتے ہیں اور اس وقت کس طرح کے اقدامات کی ضرورت ہے، اس پر بھی باتیں ہوں گی۔ راہل گاندھی اور ہارورڈ کینیڈی اسکول میں پروفیسر آف ڈپلومیسی نکولس برنس کی گفتگو راہل گاندھی کے سبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر براہ راست دیکھی جا سکے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔