ویڈیو: ابی احمد کو نوبل امن انعام، دنیا میں قیامِ امن کی جانب ایک بڑا قدم

ایتھوپیا کے وزیرِاعظم ابی احمد کو اپنے بدترین دشمن ملک ایریٹیریا کے ساتھ گزشتہ برس امن قائم کرنے کی وجہ سے سنہ 2019 کے نوبل انعام برائے امن کے لئے 301 ناموں میں سے منتخب کیا گیا ہے، دیکھیں ویڈیو:

user

عمران خان

سال 2019 کے لئے نوبل امن انعام اتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کو دیا جا رہا ہے۔ اتھوپیا ایسا ملک ہے جو زیادہ خبروں میں نہیں رہتا، لہذا اس کے وزیر اعظم کو نوبل انعام برائے امن دیا جانا حیران کرنے والی خبر ہے۔ لوگوں میں اب یہ جاننے کی بے چینی ہے کہ انہوں نے ایسا کون سا بڑا کارنامہ انجام دیا ہے کہ ان کو اس اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔


ایوارڈ کمیٹی نے ان کے فیصلہ کن اقدامات پر یہ انعام دے کر جہاں مہر لگائی ہے، وہیں انھیں انعام دیئے جانے کا یہ مقصد بھی ہے کہ ایتھوپیا اور مشرقی و شمالی افریقہ میں امن کے قیام کے لیے تمام فریقین کی کوششوں کو تسلیم کیا جائے کیونکہ اگر دیگر فریق ابی احمد کی کوششوں کو قبول نہیں کرتے تو امن کا قیام کیسے ممکن ہوتا۔

یہ نوبل انعام ان ممالک کے لئے سبق ہے جن کے تعلقات اپنے ہمسایہ ممالک سے اچھے نہیں ہیں، اس میں چاہے پاکستان اور ہندوستان ہوں یا پھر عرب ممالک ہوں۔ امن کی ان کوششوں کو تسلیم کرنا، دنیا میں امن قائم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔