’میں نہیں کہوں گی کہ بی جے پی کو ووٹ کرو‘، اوما بھارتی کے بیان سے بی جے پی حیران، دیکھیں ویڈیو

بھوپال میں لودی سماج کی ایک تقریب میں شامل ہونے پہنچیں اوما بھارتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں انتخاب میں آؤں گی، اسٹیج سے خطاب کروں گی، لیکن یہ نہیں کہوں گی کہ لودھیو تم بی جے پی کو ووٹ کرو۔‘‘

user

قومی آواز بیورو

شراب بندی کو لے کر مدھیہ پردیش بی جے پی کی پریشانی لگاتار بڑھانے والی پارٹی کی شعلہ بیان لیڈر اوما بھارتی نے ان دنوں بی جے پی کے لیے ایک نئی پریشانی کھڑی کر دی ہے۔ دراصل اوما بھارتی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ لودی سماج سے کہتی دکھائی دے رہی ہیں کہ ’’میں لودی سماج کو سیاسی بندھن سے آزاد کرتی ہوں، میں انتخاب میں آؤں گی، اسٹیج سے خطاب کروں گی، لیکن یہ نہیں کہوں گی کہ لودھیو تم بی جے پی کو ووٹ کرو۔ میں سبھی سے کہتی ہوں کہ تم بی جے پی کو ووٹ کرو، کیونکہ میں تو اپنی پارٹی کی وفادار سپاہی ہوں۔ لیکن میں آپ سے تھوڑی امید کروں گی کہ آپ پارٹی کے وفادار سپاہی ہوں گے۔ اب آپ کو اپنے آس پاس کے مفاد کو دیکھنا ہے۔‘‘ ان کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔