ویڈیو: ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے...

وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں صدر جمہوریہ کی تقریر پر شکریہ کی تجویز پر بحث کے جواب میں کچھ ایسی باتیں کہیں جس سے عوام حیران رہ گئے۔ انھوں نے مظاہرہ کرنے والوں کو ’آندولن جیوی‘ کہہ ڈالا۔

user

قومی آواز بیورو

وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دن پارلیمنٹ میں صدر جمہوریہ کی تقریر کے بعد شکریہ کی تجویز کے دوران اپنے خطاب میں کچھ ایسی باتیں کہہ ڈالیں جس نے عوام کو حیران کر کے رکھ دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں ایک نیا کلچر پیدا ہو رہا ہے، جس طرح ’بدھی جیوی‘ اور ’شرم جیوی‘ ہوتے ہیں، ویسے ہی ’آندولن جیوی‘ سامنے آئے ہیں، اور ان مظاہروں میں شامل ہونے والے لوگ ’پر جیوی‘ ہیں۔ یہ الفاظ وزیر اعظم جیسے بڑے آئینی عہدے پر بیٹھے شخص کے منھ سے نکلے ہیں... ملک حیران ہے۔

دراصل وزیر اعظم کے ذریعہ مظاہرہ کرنے والوں کو ’آندولن جیوی‘ اور ’پر جیوی‘ کہنا عدم اتفاق کی آوازوں کی بے عزتی کرنا ہے۔ انصاف کے لیے لڑنے والے شہریوں، حقوق کے لیے سامنے آنے والے لوگوں اور آئینی آزادی کے لیے آواز اٹھانے والوں پر نشانہ ہے۔ وزیر اعظم کے ذریعہ اداکردہ ان الفاظ کے تعلق سے ’قومی آواز‘ کے قارئین کے لیے پیش ہے یہ ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔