ویڈیو: ہندوستان میں اب ہر روز آئیں گے 10 لاکھ کورونا کیسز!
اومیکرون کے سبب ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر آ گئی ہے، ماہرین کے مطابق جنوری میں تیسری لہر عروج پر ہو سکتی ہے، یعنی اسی مہینے کورونا کے ایک دن میں سب سے زیادہ کیس سامنے آ سکتے ہیں۔
ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کووڈ نے ایک بار پھر 24 گھنٹے میں ایک لاکھ کی تعداد کو پار کر لیا ہے۔ 214 دنوں بعد ایک لاکھ سے زائد کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اس سے انفیکشن کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 52 لاکھ 26 ہزار 386 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک لاکھ 17 ہزار سے زیادہ معاملے درج کیے گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق جنوری میں تیسری لہر کا عروج نظر آ سکتا ہے۔ یعنی اسی مہینے کورونا کے ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آ سکتے ہیں۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اور انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ بنگلورو کے مطابق جنوری کے آخری ہفتے میں ہر روز 10 لاکھ کیسز آئیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔