ویڈیو: 6 سال میں غداری کے 326 کیس ہوئے درج، صرف 6 قصوروار قرار

وزارت داخلہ کے مطابق 2014 سے 2019 کے درمیان مجموعی طور پر ملک سے غداری کے 326 کیس رجسٹر کیے گئے، ان میں سب سے زیادہ معاملے آسام (54 کیس) میں درج ہوئے۔

user

قومی آواز بیورو

سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلے میں ملک سے غداری کے قانون (سیڈیشن لاء) پر روک لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے بدھ کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے گزارش کی کہ جب تک مرکز کے ذریعہ قانون کا تجزیہ مکمل نہیں ہو جاتا، تب تک غداری کا کوئی معاملہ درج نہیں ہوگا۔ یہ قانون تعزیرات ہند کی دفعہ 124-اے میں موجود ہے۔

اس درمیان آج ہم آپ کو اس ویڈیو میں انگریزوں کے زمانے سے چلے آ رہے اس قانون کے تحت درج کیسز کے بارے میں بتائیں گے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتائیں گے کہ سب سے زیادہ ملک سے غداری کے معاملے کس ریاست میں درج ہیں اور ان کیسوں کی صورت حال کیا ہے!

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔