راہل گاندھی نے سنا مہاجر مزدوروں کے دل کا حال، آپ بھی سنیں، دیکھیں ویڈیو

بڑی تعداد میں مہاجر مزدور ہریانہ سے اپنی ریاست اتر پردیش جا رہے تھے جن سے راہل گاندھی نے دہلی میں ملاقات کی اور ان کی تکلیفوں کو جاننے کی کوشش کی۔ ساتھ ہی یہ بھی پتہ کیا کہ وہ اب کیا چاہتے ہیں۔

user

قومی آواز بیورو

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے یو ٹیوب چینل سے ایک ویڈیو ریلیز کیا ہے جس میں وہ کئی مہاجر مزدوروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دراصل ہریانہ سے بڑی تعداد میں مہاجر مزدور اپنی ریاست اتر پردیش کے لیے پیدل روانہ تھے جن سے راہل گاندھی نے دہلی میں ملاقات کی تھی اور ان کی تکلیفوں کو سنا تھا۔ ساتھ ہی راہل گاندھی نے یہ بھی جاننے کی کوشش کی کہ وہ اب کیا چاہتے ہیں اور کیا وہ واپس کام کے لیے ہریانہ واپس آئیں گے۔ مہاجر مزدوروں نے راہل گاندھی سے کھل کر بات کی اور اچانک ہوئے لاک ڈاؤن پر اپنی ناراضگی تو ظاہر کی ہے، یہ بھی کہا کہ وہ اب کسی بھی حال میں اپنے گھر پہنچنا چاہتے ہیں کیونکہ نہ ان کی جیب میں پیسہ ہے اور نہ کھانے کو روٹی۔ دیکھیں پورا ویڈیو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 May 2020, 9:07 AM