قومی آواز بلیٹن: چین اور تیل قیمتوں پر وزیر اعظم کی خاموشی؛ کورونا پر تحقیقات کے لئے چین جائے گا وفد
پیش خدمت ہیں آج کی کچھ اہم خبریں: 80 کروڑ غریبوں کے لئے مفت راشن کی اسکیم نومبر تک بڑھی؛ شاہنواز کی گرفتاری کے خلاف کانگریس کا احتجاج، اجے کمارللو اور مونا گرفتار؛ شادی کے دوسرے دن دولہے کی موت!
80 کروڑ غریبوں کے لئے مفت راشن کی اسکیم نومبر تک بڑھی
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے مختصر سے خطاب میں چین اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر خاموشی برقرار رکھی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کورونا بحران کے دوران 80 کروڑ غریبوں کے لئے مفت راشن کی اسکیم کو نومبر تک بڑھانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے جہاں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں پر ہندوستان کی کم تعداد کے لئے وقت پر نافذ کیے گئے لاک ڈاؤں کو ذمہ دار ٹہھرایا وہیں انہوں نے حکومت کے ذریعہ غریبوں کو مفت راشن دینے کی اسکیم کے حوالہ میں امریکہ اور یوروپی ممالک کی آبادی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے ایک بار پھر ایک ملک ایک راشن کارڈ کی پرانی اسکیم کا ذکر کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بدلتے موسم میں اپنا زیادہ خیال رکھیں اور ایسے ہی احتیاط برتیں جیسے لاک ڈاؤن ایک میں انہوں نے برتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں احتیاط کے تعلق سے اب لاپروائی آ گئی ہے۔
شاہنواز کی گرفتاری کے خلاف کانگریس کا احتجاج، اجے کمارللو اور مونا گرفتار
اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو اور کانگریس قانون ساز پارٹی کی قائد ارادھنا مشرا مونا کو لکھنؤ پولیس نے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ یوپی کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے سربراہ شاہنواز عالم کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس کے ذریعہ کانگریس کے سینکڑوں کارکنان پر لاٹھی چارج کیا گیا اور انہیں بھی حراست میں لئے جانے کی اطلاع ہے۔ واضح رہے کانگریس رہنما شاہنواز عالم کو سی اے اے مخالف احتجاج میں شامل ہونے کی پاداش میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ پولیس نے انہیں غیر قانونی طریقہ سے گرفتار کیا ہے۔
شاہنواز کی گرفتاری کے خلاف کانگریس کا احتجاج، اجے کمارللو اور مونا گرفتار
اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو اور کانگریس قانون ساز پارٹی کی قائد ارادھنا مشرا مونا کو لکھنؤ پولیس نے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ یوپی کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے سربراہ شاہنواز عالم کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس کے ذریعہ کانگریس کے سینکڑوں کارکنان پر لاٹھی چارج کیا گیا اور انہیں بھی حراست میں لئے جانے کی اطلاع ہے۔ واضح رہے کانگریس رہنما شاہنواز عالم کو سی اے اے مخالف احتجاج میں شامل ہونے کی پاداش میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ پولیس نے انہیں غیر قانونی طریقہ سے گرفتار کیا ہے۔پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ فرضی الزامات سے اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوششوں کے باوجود کانگریس کارکنان عوامی مسائل پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ پرینکا گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’کانگریس کے لیڈر اور کارکنان عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کے لئے پرعزم ہیں۔ بی جے پی حکومت یوپی پولیس کو جبر کا ایک آلہ کار بنا کر دوسری پارٹیوں کو آواز اٹھانے سے روک سکتی ہے، ہماری پارٹی کو نہیں۔ دیکھئے کس طرح یوپی پولیس نے ہمارے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین کو رات کے اندھیرے میں اٹھایا۔‘‘
شادی کے دوسرے دن دولہے کی موت، حلوائی اور رشتہ دار سمیت 100 افراد کورونا پازیٹو
کورونا انفیکشن کی تباہی نے سبھی کو پریشان کر رکھا ہے۔ نہ ہی عبادات کے لیے حالات سازگار ہیں، اور نہ ہی کسی تقریب کا انعقاد خوشگوار ماحول میں ہو پا رہا ہے۔ مختلف طرح کی پابندیوں کے درمیان شادی بیاہ کی کچھ تقریبات ہو رہی ہیں، تو ان تقریبات میں ایک خوف کا عالم دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایک ایسی ہی شادی کی تقریب گزشتہ دنوں بہار کے پالی گنج میں منعقد ہوئی، لیکن شادی کے دو دن بعد ہی دولہے کا انتقال ہو گیا۔ کورونا وبا کو دیکھتے ہوئے جب تقریب میں شریک ہونے والے 364 لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو تقریباً 100 لوگ پازیٹو پائے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں دہشت کا عالم پیدا ہو گیا ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ شادی میں پہنچنے والا حلوائی بھی کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔
کورونا وائرس کی حقیقت جاننے کے لیے ڈبلو ایچ او کا تحقیقاتی مشن چین جائے گا
عالمی ادارہ صحت یعنی ڈبلیو ایچ اونے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتہ ایک تحقیقاتی ٹیم چین بھیجے گا۔ یہ پیش رفت امریکہ کی جانب سے شدید تنقید اور یورپی ممالک کی جانب سے کورونا وائرس کی حقیقت کے بارے میں تحقیق کی ضرورت پر زور دینے کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس وبا سے اب تک دنیا بھر میں پانچ لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ ادارہ آئندہ ہفتے ایک ٹیم چین بھیجے گا تاکہ کورونا وائرس وبا کی اصلیت کے حوالے سے تحقیق کی جا سکے۔ امریکی انتظامیہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی ماہ سے عالمی ادارہ صحت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کر رہے تھے۔
قبرستان میں شادی کی تقریب! عوام میں شدید غم و غصہ، واقعہ کی تفتیش شروع
تونس کی مشرقی گورنری المھدیہ میں ایک قبرستان میں شادی کی تقریب کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوامی اور مذہبی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دوسری طرف پراسیکیوٹر جنرل نے اس واقعے کو قبرستان کی بے حرمتی قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ تونس میں کچھ لوگ ایک قبرستان میں جمع ہیں اور شادی کے جشن کی تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کررہے ہیں۔ اس ویڈٰو کے سامنے آنے کے بعد عوام میں اس کے خلاف شدید غم وغصہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فوٹیج میں خواتین کو قبرستان میں رقص کرتے اور گانے گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ قبرستان المھدیہ گورنری میں برج الراس کے علاقے میں ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ قبرستان میں کرسیوں کے بجائے قبروں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
قومی آواز کے قارئین و ناظرین سے ضروری گزارش، سوشل ڈسٹینسنگ کی پابندی کریں، شکریہکورونا وائرس کی حقیقت جاننے کے لیے ڈبلو ایچ او کا تحقیقاتی مشن چین جائے گا
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔