ویڈیو: شاہین باغ میں تجاوزات کے خلاف احتجاج، پولیس کی بھاری نفری تعینات
دہلی کے شاہین باغ میں ایم سی ڈی بلڈوزر کے ذریعے کی جا رہی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی مقامی لوگ شدید مخالفت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر بی جے پی اور ایم سی ڈی کے خلاف نعرے بھی لگائے جا رہے ہیں۔
دہلی کے شاہین باغ میں بھاری پولیس فورس کی موجودگی کے درمیان تجاوزات کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ تاہم اس دوران شدید احتجاج بھی دیکھا جا رہا ہے۔ مقامی لوگ، کانگریس کارکنان اور عام آدمی پارٹی کے ایم ایل ایل بھی اس تجاوزات کی مخالفت کر رہے ہیں۔ آپ کو بتا دیں، مظاہرین نے بی جے پی اور ایم سی ڈی کے خلاف نعرے لگائے۔ موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔