مرنال کی بیٹھک: بزرگ لیڈروں سے بی جے پی کی بے دِلی اور ’نیائے‘ سے پیدا بوکھلاہٹ

مرنال کی بیٹھک میں اس مرتبہ بات کی جائے گی بی جے پی میں بزرگ لیڈروں کے تئیں پیدا ہوئی بے دلی کے تعلق سے۔ بی جے پی نے اپنے ان سینئر لیڈروں کو بلاجھجک باہر کا راستہ دکھا دیا جس نے پارٹی کو عروج بخشا۔

user

قومی آواز بیورو

مرنال کی بیٹھک کی اس قسط میں تذکرہ کیا جا رہا ہے بی جے پی میں اپنے سینئر اور بزرگ لیڈر کے تئیں پیدا بے رخی کے تعلق سے۔ بی جے پی نے اپنے سینئر لیڈروں کو باہر کا راستہ دکھا دیا اور انھیں کسی بھی طرح سے اپنے بھروسے میں نہیں لیا۔ ایسے لیڈران جنھوں نے بی جے پی کو عروج بخشا اور اس پارٹی کو اقتدار کی اونچائی تک پہنچایا، انھیں جس طریقے سے کنارہ کش کیا گیا ہے وہ افسوسناک ہے۔ اس کے علاوہ لوک سبھا انتخابات کے موقع پر کانگریس کے ’نیائے‘ منصوبہ یعنی کم از کم آمدنی منصوبہ پر بھی مرنال پانڈے نے بات کی ہے۔ اس منصوبہ کے اعلان کے بعد سے ہی برسراقتدار طبقہ میں بوکھلاہٹ نظر آنے لگی ہے۔ ساتھ ہی نمن گورا دیوی کو بھی یاد کیا گیا ہے جن کی چپکو تحریک کی 26 مارچ کو برسی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Mar 2019, 10:09 AM