ویڈیو: سابق وزیر اعظم چندرشیکھر کی ’پدیاترا‘ میں شریک ہو چکے مہندر یادو کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شرکت
بھارت جوڑو یاترا میں شامل ’بھارت یاتری‘ مہندر یادو نے کہا کہ یہ یاترا تبدیلی کے لیے شروع ہوئی یاترا ہے، کانگریس نے جو عزم کیا ہے اس کا اثر ملک بھر میں دکھائی دے گا، یہ پدیاترا ملک میں ہلچل لا دے گی۔
کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا آج چھٹا دن ہے۔ کنیاکماری سے چلی یہ پدیاترا آج کیرالہ پہنچ چکی ہے۔ اس یاترا میں لوگوں کے شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ خواتین، نوجوان، بچے، بزرگ بڑی تعداد میں اس یاترا سے جڑ رہے ہیں۔ آج اس یاترا میں اتر پردیش کے غازی پور سے تعلق رکھنے والے مہندر یادو کی بھی شرکت دیکھنے کو ملی۔ جب ہماری ٹیم نے مہندر یادو سے بات چیت کی تو انھوں نے بتایا کہ جب سابق وزیر اعظم چندرشیکھر نے اسی طرح کی ’پدیاترا‘ کنیاکماری سے شروع کی تھی تو اس دوران بھی وہ اس یاترا کا حصہ تھے، اور آج بھی اسی تبدیلی کی امید سے وہ کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شامل ہوئے۔
مہندر یادو نے کہا کہ یہ تبدیلی کے لیے ایک خوش آئند یاترا ہے۔ کانگریس نے جو عزم کیا ہے، اس کا اثر ملک بھر میں دیکھنے کو ملے گا۔ یہ پدیاترا ملک میں ہلچل لا دے گی۔ مہندر یادو نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم چندرشیکھر نے جب کنیاکماری سے یاترا شروع کی تھی تو اس دوران بھی وہ اس کا حصہ تھے اور کنیاکماری سے پدیاترا کرتے ہوئے دہلی تک گئے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ تب اور اب کی یاترا میں کافی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مہندر یادو نے یہ بھی تذکرہ کیا کہ بھارت جوڑو یاترا کو لوگوں کا خوب پیار مل رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔