کسانوں کی ’ٹریکٹر پریڈ‘ کے سامنے حکومت اور پولس نے گھٹنے ٹیکے، دیکھیں یہ ویڈیو

دہلی میں ایک طرف یومِ جمہوریہ کی سرکاری پریڈ دیکھنے کو ملی اور دوسری طرف کسانوں نے زرعی قوانین کے خلاف ’ٹریکٹر پریڈ‘ نکالی جو انتہائی منظم اور پرامن انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

user

قومی آواز بیورو

یومِ جمہوریہ کی پریڈ دہلی میں ہر سال نکلتی ہے، لیکن اس بار کسانوں نے جو ’ٹریکٹر پریڈ‘ نکالی ہے اس نے ایک ایسی تاریخ رقم کی ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ زرعی قوانین کے خلاف جاری کسان تحریک کے درمیان اپنا احتجاج ظاہر کرنے کے لیے جو ٹریکٹر پریڈ کسانوں نے نکالی ہے، اس کو دہلی میں داخل ہونے کی اجازت پولس نے نہیں دی تھی، لیکن دہلی کے آؤٹر رِنگ روڈ پر یہ ’ٹریکٹر پریڈ‘ پوری آب و تاب کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے سامنے مرکز کی مودی حکومت اور دہلی پولس دونوں گھٹنے ٹیکتے ہوئے نظر آئے ہیں۔ کئی مقامات پر بیریکیڈ ہٹا کر کسان آگے بڑھے اور کچھ مقامات پر پولس نے آنسو گیس کے گولے داغ کر اور لاٹھی چارج کر کے انھیں روکنے کی کوشش کی، لیکن پرامن انداز میں کسان ٹریکٹر کے ساتھ اور پیدل آگے بڑھتے رہے۔ ’قومی آواز‘ کے قارئین کے لیے سیدھے گراؤنڈ سے پیش ہے یہ خصوصی ویڈیو...آئی ٹی او پہنچی ’ٹریکٹر پریڈ‘ پر پولس نے داغے آنسو گیس کے گولے، دیکھیں ویڈیو

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔