ویڈیو: اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت کو ہاتھی نے دوڑایا، بڑی مشکل سے بچی جان!
جب محکمہ جنگلات کے افسران کو ہاتھی کے حملہ آور ہونے کی اطلاع ملی تو محکمہ میں افرا تفری مچ گئی، آناً فاناً میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے پٹاخے اور ہوائی فائر کے ذریعہ کسی طرح ہاتھی کو بھگایا۔
اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت ستپتلی ہوتے ہوئے کوٹ دوار کی طرف جا رہے تھے۔ شام کے تقریباً 5 بجے کوٹ دوار-دوگڈا کے درمیان ٹوٹ گدیرے کے پاس اچانک ایک ہاتھی جنگل سے نکل کر سڑک پر آ گیا۔ اس وجہ سے سابق وزیر اعلیٰ کا قافلہ رک گیا۔ کچھ دیر تو سابق وزیر اعلیٰ اپنی گاڑی میں ہی بیٹھے رہے، لیکن جب ہاتھی نے ان کے قافلے کے قریب آنا شروع کر دیا تو وہ اپنے ساتھیوں سمیت گاڑیاں چھوڑ کر بھاگے۔ ہاتھی کے نزدیک آنے پر سابق وزیر اعلیٰ سمیت سبھی لوگوں کو اپنی گاڑی چھوڑ کر پہاڑ پر پناہ لینی پڑی۔ انھوں نے چٹان پر چڑھ کر جان بچائی۔ دیکھیے یہ ویڈیو۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔