منوّر رانا کی بیٹی نے گھنٹہ گھر پر ’بھارت ماتا کی جے‘ نعرہ کیا بلند، دیکھیں ویڈیو

منور رانا کی بیٹی فوزیہ رانا نے ’ہندوستان زندہ باد‘ اور ’بھارت ماتا کی جے‘ جیسے نعرے بلند کیے۔ ان کے ساتھ دئگر خواتین نے بھی نعرے لگائے اور ہندوستان کی جمہوری قدروں کو زندہ رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

user

آس محمد کیف

26 جنوری کے موقع پر لکھنؤ کے گھنٹہ گھر میں زبردست چہل پہل دیکھنے کو ملی اور حب الوطنی سے سرشار نغمے بھی سنائی دیے۔ اس موقع پر گھنٹہ گھر مظاہرہ میں سرگرم کردار ادا کرنے والی معروف اردو شاعر منور رانا کی بیٹی فوزیہ رانا نے ’ہندوستان زندہ باد‘، ’سنویدھان زندہ باد‘ اور ’بھارت ماتا کی جے‘ جیسے نعرے بلند کیے۔ ان کے ساتھ وہاں موجود خواتین نے بھی نعرے لگائے اور ہندوستان کی جمہوری قدروں کو زندہ رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ’قومی آواز‘ کے قارئین کے لیے پیش ہے فوزیہ رانا کا نعرہ لگاتے ہوئے خاص ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Jan 2020, 11:30 PM