گھنٹہ گھر مظاہرہ: سماجی کارکن دیپک کبیر نے بیان کی پولس مظالم کی حقیقت، دیکھیں ویڈیو

دیپک کبیر کا کہنا ہے کہ ’’گزشتہ دنوں یو پی پولس شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والے لوگوں کے ساتھ انتہائی بربریت کے ساتھ پیش آئی۔ یہ سارے مظالم اس لیے کیے گئے تاکہ یہاں سے کوئی آواز نہ اٹھے۔‘‘

user

آس محمد کیف

حال ہی میں جیل سے چھوٹے سماجی کارکن دیپک کبیر یوم جمہوریہ کے موقع پر گھنٹہ گھر مظاہرہ میں شامل ہوئے اور وہاں موجود خواتین و بچیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر انھوں نے ’قومی آواز‘ کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’لکھنؤ کا یہ مظاہرہ کئی معنوں میں اہمیت کا حامل ہے۔ گزشتہ دنوں اتر پردیش پولس شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والے لوگوں کے ساتھ انتہائی بربریت کے ساتھ پیش آئی ہے، یہ سارے مظالم اس لیے کیے گئے تاکہ یہاں سے کوئی آواز نہ اٹھے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’لکھنؤ کی زندہ دل عورتوں نے پولس کی سبھی کوششوں کو ناکام کر دیا۔ اور اب یوگی حکومت ان کی آواز کو کچلنے کے لیے الٹے سیدھے طریقے اختیار کر رہی ہے۔‘‘ قومی آواز کے قارئین کے لیے یہاں پیش ہے ایک ویڈیو جس میں دیپک کبیر نے گھنٹہ گھر مظاہرہ کے تعلق سے اپنے تاثرات بیان کیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔