ویڈیو: سال کا آخری چاند گہن کل، احتیاط لازمی، کل مشاہدہ نہیں کیا تو پھر تین سال تک مکمل چاند گہن کا کرنا ہوگا انتظار

مکمل چاند گہن ہندوستان میں سب سے پہلے اروناچل پردیش کے ایٹانگر میں دکھائی دے گا، سائنسدانوں کے لیے یہ موقع بے حد خاص ہے کیونکہ اس کے بعد مکمل چاند گہن تقریباً تین سال کے وقفہ پر دیکھنے کو ملے گا۔

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان میں سال کا آخری چاند گہن کل یعنی منگل کے روز دیکھنے کو ملے گا۔ کارتک ماہ کی پورنیما تاریخ پر لگنے والا یہ 2022 کا دوسرا چاند گہن ہوگا۔ ہندوستان میں چاند گہن نظر آنے کے سبب ’سوتک کال‘ لگے گا۔ ویسے تو یہ گہن دوپہر 1 بج کر 32 منٹ سے لگے گا، لیکن ہندوستان میں یہ چاند گہن شام 5 بج کر 20 منٹ پر نظر آنا شروع ہوگا۔ چاند گہن کا اختتام شام 6 بج کر 19 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔ مکمل چاند گہن ہندوستان میں سب سے پہلے اروناچل پردیش کے ایٹہ نگر میں دکھائی دے گا، جب کہ باقی مقامات پر جزوی چاند گہن کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔