جب پرینکا چوپڑا فلم نہ ملنے پر روئی تھیں
پرینکا چوپڑا نے اقربا پروری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کی وجہ سے وہ ایک فلم سے باہر کردی گئی تھیں جس کے لئے وہ بہت روئی تھیں۔
بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ کنبہ پرستی (نیپوٹزم) کی وجہ سے ایک مرتبہ انہیں فلم سے نکال دیا گیا تھا۔
سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف معاملات پر بحث ہو رہی ہے۔ فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد سمیت عام یوزرس نیپوٹزم، بیرونی ۔ اندرونی افراد کے بارے میں بحث کر رہے ہیں۔اس دوران پرینکا نے بھی اس معاملے میں اپنی رائے دی ہے۔ پرینکا چوپڑا نے اقربا پروری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کی وجہ سے وہ ایک فلم سے باہر کردی گئی تھیں جس کے لئے وہ بہت روئی تھیں۔
پرینکا چوپڑا نے کہا ’’یہاں ہر طرح کی چیزیں موجود ہیں۔ ایک ایسے کنبہ میں پیدا ہونا جس کی وراثت ہے، غلط نہیں ہے۔ اسٹار کڈس پر فیملی کے نام پر زندہ رہنے کا دباؤ ہوتا ہے۔ ہر فنکار کا اپنا ذاتی سفر ہوتا ہے۔ میرے وقت میں میں نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔ مجھے ایک فلم سے باہر کردیا گیا تھا کیوں کہ پروڈیوسر نے میری جگہ کسی اور کی سفارش کی تھی۔ میں بہت روئی تھی اور آگے بڑھ گئی تھی۔ آخر کار جو لوگ کامیابی کی کہانیوں کے لئے ہیں وہ تمام تر مشکلات کے باوجود بھی بن جاتے ہیں‘‘َ َ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔