ٹاٹا اوپن مہاراشٹر 2022: بوپنا اور رامناتھن نے ڈبلز کا جیتا خطاب

سیکنڈ سیڈس اسٹار ہندوستانی جوڑی داروں نے اپنا دوسرا اے ٹی پی خطاب جیتنے کے لیے سینٹر کورٹ پر کھیلے گئے فائنل مقابلے میں لیوک سیول اور جان پیٹرک اسمتھ کی سیڈیڈ آسٹریلیائی جوڑی کو شکست دی۔

بوپنا اور رامناتھن، تصویر آئی اے این ایس
بوپنا اور رامناتھن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پونے: گرینڈ سلِیم جیت چکے تجربہ کار ہندوستانی ڈبلز ماہر روہن بوپنا نے اپنے نوجوان جوڑی دار رام کمار رام ناتھن کے ساتھ اتوار کو بالیواڑی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ٹاٹا اوپن مہاراشٹر 2022 کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ سیکنڈ سیڈس اسٹار ہندوستانی جوڑی داروں نے اپنا دوسرا اے ٹی پی خطاب جیتنے کے لیے سینٹر کورٹ پر کھیلے گئے فائنل مقابلے میں لیوک سیول اور جان پیٹرک اسمتھ کی سیڈیڈ آسٹریلیائی جوڑی کو شکست دی۔

اس سال بوپنا نے دیوج شرن کے ساتھ مہاراشٹر اسٹیٹ لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا کے واحد اے ٹی پی 250 ایونٹ کا چیمپئن بننے کا اعزازحاصل کیا۔ ہندوستانی جوڑی جس نے جنوری میں ایڈیلیڈ میں ایک ساتھ کھیلتے ہوئے اے ٹی پی خطاب جیت کر سال کی شاندار شروعات کی تھی، فائنل میں اچھی شروعات کی اور ٹاپ سیڈ جوڑی کے کچھ سخت چیلنجوں کے باوجود خود کو 5-4 پر برقرار رکھا۔


آسٹریلیائی جوڑی اپنا پہلا خطاب جیتنے کی کوشش کر رہی تھی، تاہم سیٹ کو ٹائی بریکر پر لے جانے کے لیے واپسی کی اور پھر تقریباً ایک گھنٹے کے مقابلے کے بعد اسے جیت لیا۔ تجربہ کار ڈبلز کھلاڑی بوپنا اور ان کے نوجوان پرجوش ساتھی رام کمار نے دوسرے سیٹ میں اچھی واپسی کرتے ہوئے 4-2 کی برتری حاصل کی اور پھر سیٹ جیتنے کے لیے میچ کو ٹائی بریکر میں لے گئے۔ ٹائی بریکر میں ہندوستانی پارٹنرز نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنٹرولڈ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 10-6 کے فرق سے میچ جیت لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔