گرینڈ سلیم خطابات کی ملکہ سرینا ولیمز نے دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی سمونا ہالیپ کو کواٹر فائنل میں ہرایا
16 ویں سیڈ سرینا نے ہالیپ کو ایک گھنٹے 47 منٹ میں شکست دی۔ سرینا اپنے 24 ویں گرینڈ سلیم خطاب اور مارگریٹ کورٹ کے 24 گرینڈ سلیم خطاب کے ریکارڈ کی برابری کرنے کی جستجو میں ہیں۔
میلبورن: گرینڈ سلیم خطابات کی ملکہ امریکہ کی سرینا ولیمز نے اپنا کمال کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی رومانیہ کی سمونا ہالیپ کو پیر کو تین سیٹ میں 6-1، 4-6، 6-4 سے شکست دے کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے خواتین کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
23 گرینڈ سلیم خطابات کی فاتح سرینا نے اس جیت سے ٹورنامنٹ میں الٹ پھیر کا سلسلہ جاری رکھا۔ کل خواتین میں نمبر دو جرمنی کی انجلک کربر اور مردوں میں نمبر تین سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر باہر ہو گئے تھے جبکہ آج نمبر ایک سیڈ ہالیپ اور چوتھی سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زیویریف چوتھے دور میں ہار کر باہر ہو گئے۔
16 ویں سیڈ سرینا نے ہالیپ کو ایک گھنٹے 47 منٹ میں شکست دی۔ سرینا اپنے 24 ویں گرینڈ سلیم خطاب اور مارگریٹ کورٹ کے 24 گرینڈ سلیم خطاب کے ریکارڈ کی برابری کرنے کی جستجو میں ہیں۔ سرینا نے اس ہار سے اپنی بڑی بہن وینس کی شکست کا بدلہ بھی چکا لیا، جنہیں ہالیپ نے تیسرے راؤنڈ میں شکست دی تھی۔
سرینا کا کوارٹر فائنل میں ساتویں سیڈ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسكووا سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے اسپین کی گربان مگروزا کو ایک گھنٹے میں 6-3، 6-1 سے شکست دے کر مسلسل تیسرے سال کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
اس دوران 16 ویں کینیڈا کے اسٹار کھلاڑی ملوس راونک نے زیویریف کو مسلسل سیٹوں میں 6-1، 6-1، 7-6 (7-5) سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ راونک نے راڈ لیور ایرینا میں کھیلے گئے میچ کو ایک گھنٹے 59 منٹ میں جیتا۔
راونک نے پہلے دو سیٹ میں زیویریف کو بالکل بھی ٹکنے نہیں دیا اور پہلے دو سیٹ میں حریف کھلاڑی کو محض دو گیم ہی جیتنے دیئے۔ تیسرے سیٹ میں جرمن کھلاڑی نے واپسی کرنے کی کوشش کی اور یہ سیٹ ٹائی بریکر میں گیا لیکن راونک نے ٹائی بریک 7-5 سے جیت جرمن کھلاڑی کو باہر کا راستہ دکھا دیا۔
کینیڈا کے کھلاڑی نے میچ میں 15 ایس لگائے اور 45 ونرس داغے جبکہ زیویریف صرف چھ ایس اور 21 ونرس ہی لگا پائے ۔16 ویں سیڈ راونک کا کوارٹر فائنل میں سامنا کروشیا کے بورنا كورچ یا فرانس کے لوکاس پاولی پالے سے ہو گا۔
خواتین کے زمرے میں امریکی اوپن چمپئن جاپان کی ناومی اوساکا اور الینا سویتلانا نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ چوتھی سیڈ اوساکا نے 13 ویں سیڈ لٹویا کی انستاسيا سیواستووا کو ایک گھنٹے 47 منٹ میں 4-6، 6-3، 6-4 سے شکست دی۔ اب آخری آٹھ میں اس کا سامنا یوکرائن کی سویتلانا سے ہوگا جنہوں نے امریکہ کی میڈیسن كيس کو ایک گھنٹے 36 منٹ میں 6-2، 1-6، 6-1 سے شکست دی۔
اس سے پہلے روس کی غیر سیڈ انستاسيا پاولچیكووا نے کل دیر رات تک چلے چوتھے راؤنڈ کے میچ میں پانچویں سیڈ امریکہ کی سلوین اسٹیفنز کو دو گھنٹے 32 منٹ میں 6-7 6-3 6-3 سے شکست دی اور اب ان کا سامنا ایک اور امریکی کھلاڑی ڈینیل كولس سے ہوگا جنہوں نے دوسری سیڈ كربر کو شکست دی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔