عالمی کپ میں نشانہ باز ایشوریہ اور چنکی نے طلائی تمغہ جیتا

20 سالہ ایشوریہ نے ورلڈ کپ کے چھٹے روز آج مردوں کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن کے فائنل میں عالمی نمبر ایک ایئر رائفل ہنگری کی استوان پینی کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔

ہندوستانی نشانہ باز ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر اور چنکی یادو، تصویر یو این آئی
ہندوستانی نشانہ باز ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر اور چنکی یادو، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: نوجوان ہندوستانی نشانہ باز ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر اور چنکی یادو نے یہاں بدھ کے روز ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں منعقدہ بین الاقوامی اسپورٹس فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف ) عالمی کپ میں نہ صرف اپنا پہلا تمغہ جیتا بلکہ مردوں کے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن اور خواتین 25 میٹر پسٹل ایونٹ میں طلائی تمغہ حاصل کرکے اس جیت کو یادگار بنایا۔ 20 سالہ ایشوریہ نے ورلڈ کپ کے چھٹے روز آج مردوں کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن کے فائنل میں عالمی نمبر ایک ایئر رائفل ہنگری کی استوان پینی کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ ایشوریہ اور پینی نے بالترتیب 462.5 اور 461.6 پوائنٹس حاصل کیے۔

دوسری طرف چنکی یادو نے خواتین کے 25 میٹر پستول ایونٹ کے فائنل میں ہم وطن اور اولمپک کوٹا یافتہ راہی سرنوبٹ کو نزدیکی مقابلے میں چار۔تین سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ قبل ازیں دونوں نے 32-32 پوائنٹس کے ساتھ مقابلہ ٹائی کیا۔ اس ایونٹ میں ہندوستان کی منو بھاکر نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔ وہ پانچ شاٹ سیریز کے نویں راؤنڈ کے بعد وہ باہر ہوگئیں۔ اس وقت انہوں نے 45 میں سے 28 شاٹ لگائے۔


مردوں کے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن میچ میں دوہرے اولمپین ہندوستان کے سنجیو راجپوت، سابق پرون عالمی چیمپئن ڈنمارک کے اسٹیفن اولسن اور انکے ورلڈ کپ کے تمغہ جیتنے والے اور سوئزرلینڈ کے عالمی نمبر 15 کے کھلاڑی جین لوچبہلر اورہنگری کے رائفل نشانہ بازی پینی اور نوجوان ایشوریہ نے مضبوط ٹیم کی قیادت کی۔ خواتین 25 میٹر پسٹل مقابلے میں ایشیائی کھیلوں کی فاتح رہی سرنوبت نے کوالیفکیشن میں 581 کے اسکور کے ساتھ سرفہرست رہیں۔ چنکی یادو 580 کے اسکور کے ساتھ دوسرے اور منو 576 کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہیں۔

تینوں ہندوستانی شوٹروں نے فائنل میں شاندار آغاز کیا اور چھٹے راؤنڈ کی سیریز کے بعد چنکی اور منو پہلے اور دوسرے نمبر پر تھے۔ ہندوستان اب تک 19 تمغوں میں نو طلائی، پانچ نقرئی اور پانچ کانسے کے تمغے جیت کر سرفہرست ہے جبکہ امریکہ تین طلائی، دو نقرئی اور ایک کانسہ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔