نڈال، پلسکواا ور فیڈرر دوسرے راؤنڈ میں

Getty Images
Getty Images
user

یو این آئی

نیویارک: عالمی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال اور چوٹی کی خاتون کھلاڑی چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلسكووا نے جیت کے ساتھ كھاتہ کھولتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے اور اس سال دو گرینڈ سلیم اپنے نام کرنے والے راجر فیڈرر بھی پانچ سیٹوں کے میراتھن مقابلے میں الٹ پھیر سے بچ گئے۔

گرینڈ سلیم سے پہلے ہی نمبر ون بنے نڈال نے مردوں کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں ڈوسان لاجووچ کو مسلسل سیٹوں میں سات۔چھ، چھ۔دو، چھ۔دو سے شکست دی۔ اگرچہ فیڈرر نے میچ میں اپنا پہلا میچ جیتنے کے لئے کافی جدوجہد کی تھی۔ پانچ مرتبہ کے امریکی اوپن چیمپئن فیڈرر نے امریکہ کے فرانسس ٹيافوئے کے خلاف دو گھنٹے 24 منٹ تک کھیلے گئے میراتھن مقابلے میں 4-6، 6-2، 6-1، 1-6، 6-4 سے جیت اپنے نام کی۔

19 بار کے گرینڈ سلیم فاتح فیڈرر کی جیت سے یو ایس اوپن سیمی فائنل میں فیڈرر اور نڈال کے درمیان هائی ولٹیج میچ کا انتظار کر رہے ان کے مداحوں نے بھی راحت کی سانس لی۔ سوئس کھلاڑی نے آخری مرتبہ 2003 فرنچ اوپن میں کسی گرینڈ سلیم میں پہلے راونڈ میں شکست کا سامنا کیا تھا۔

شدید بارش کی وجہ سے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں صرف نو میچ ہی کھیلے جاسکے جس میں فیڈرر اور ٹيافوئے کا میچ بھی تھا جبکہ 55 مقابلے بارش کی وجہ سے منسوخ کرنے پڑے۔ اگرچہ ٹيافوئے نے تجربہ کار فیڈرر کو نیویارک میں ان کی 79 ویں جیت درج کرنے میں سخت جدوجہد کی تھی۔ میچ میں فیڈرر نے 17 ایس، 41 ونرس اور 56 غیر ضروری غلطیاں کیں۔

سوئس کھلاڑیوں کو اب روس کے میخیل یوزنی اور سلووینیا کے بلاز کوسیس کے درمیان دوسرے دور میں میچ فاتح سے سامنا کرنا پڑے گا۔ نڈال اگلے راونڈ میں ٹارو ڈینیلس اور ٹامی پال کے درمیان میچ فاتح سے مقابلہ کریں گے ۔بارش کی وجہ سے یہ میچ کھیلے نہیں جاسکے ۔
یو ایس اوپن سے پہلے مانٹریال میں آخری -16 راؤنڈ میں کینیڈا کے ڈینس شاپووالوو اور سنسناٹی کوارٹر فائنل میں نک كرگيوس سے ہار نے والے نڈال نے اپنی مہم کا آغاز کافی محتاط انداز میں کیا اور 85 ویں رینک کے سربیائی کھلاڑی کے خلاف پہلے سیٹ کا ٹائی بریک آٹھ ۔چھ سے جیتنے کے بعد باقی سیٹوں میں غلطیوں کو دوبارہ نہیں دوہرایا ۔نڈال کا اسی کے ساتھ امریکی اوپن کے پہلے راؤنڈ میں جیتنے کا ریکارڈ 0۔13 ہوگیا ہے۔

وہیں خواتین کے سنگلز کے مقابلوں میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی پلسكووا نے پولینڈ کے مگادا لنٹے کے خلاف چھ۔دو، چھ۔ایک سے آسان جیت درج کرلی۔ وہ دوسرے راؤنڈ میں پیراگوئے کی ویرونكا اسپیڈے رايگ اور امریکہ کی نکول گبز کے میچ کی فاتح سے مقابلہ کریں گي جن کے درمیان تیسرا سیٹ بارش سے روکنا پڑ گیا۔

اگرچہ خواتین میں سب سے بڑا الٹ پھیر کا سامنا سابق چیمپئن جرمنی کے انجلک کیربر نے کیا۔ چھٹی سیڈ كیربر کو جاپان کی غیرسیڈ ناومی اوساکا کے ہاتھوں مسلسل سیٹوں میں تین ۔چھ، ایک۔چھ سے شکست کھانی پڑ گئی۔ عالمی رینکنگ میں 45 ویں نمبر کی اوساکا کی چوٹی کی 10 کھلاڑیوں میں شامل کسی بھی کھلاڑی کے خلاف یہ پہلی جیت ہے۔

دیگر میچوں میں 12 ویں رینکنگ کی جیلینا اوستاپنكو نے لارا ویسينو کو 6-2 1-6 6-1 سے شکست دی لیکن 28 ویں سیڈ یوکرین کی لیزا سورینكو کو ياننا وكمئير نے چھ۔تین، چھ۔ایک سے شکار بنایا۔ 23 ویں سیڈ باربورا سٹراكووا نے جاپان کی مساکی ڈوئي کے خلاف چھ۔ایک، چھ۔تین سے میچ اپنے نام کیا۔
یواین آئی۔ م

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔