دو سال کی سمائرا نے شطرنج میں بنایا عالمی ریکارڈ
چیس ایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے سمائرا کا نام عالمی ریکارڈ کے لیے بھیجا تھا، اس میں سمائرا کو دنیا کی سب سے چھوٹی شطرنج کھلاڑی کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔
فرید آباد کی دو سالہ بچی نے شطرنج کے کھیل میں عالمی ریکارڈ بنا کر ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ جلد ہی وہ لندن میں ملک کی نمائندگی کرتی ہوئی نظر آنے والی ہے۔ اس خبر سے سمائرا کی فیملی کے ساتھ ساتھ پورے شہر اور ملک میں خوشی کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکٹر-21 ڈی باشندہ سمائرا کے والد سمت شانڈیال نے بتایا کہ وہ شطرنج کے کھلاڑی ہیں۔ کئی قومی سطح کے مقابلے میں وہ حصہ لے چکے ہیں۔ شانڈیال بتاتے ہیں کہ وہ اکثر بیٹی سمائرا کو اپنے ساتھ لے کر جاتے رہے ہیں۔ اس سے وہ بھی شطرنج کی باریکیوں میں ماہر ہو گئی۔
انھوں نے بتایا کہ کچھ وقت پہلے ان کے ساتھیوں نے بیٹی کا نام قومی سطح کے چیس ایسو سی ایشن کو بھیجنے کی صلاح دی تھی۔ ایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے بیٹی کا نام عالمی ریکارڈ کے لیے بھیجا تھا۔ اس میں سمائرا کو دنیا کی سب سے چھوٹی شطرنج کھلاڑی کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔