ٹوکیو اولمپکس: نیزہ پھینکنے کے مقابلہ میں نیرج چوپڑا کا کمال، فائنل میں داخل

ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے نیزہ پھینکنے کے مقابلہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86.65 میٹر نیزہ پھینکا اور فائنل میں مقام حاصل کر لیا

نیرج چوپڑا
نیرج چوپڑا
user

قومی آواز بیورو

ٹوکیو: ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے نیزہ پھینکنے (جیولن تھرو) کے مقابلہ میں اپنی مہم کا آغاز انتہائی شاندار طریقہ سے کیا ہے۔ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86.65 میٹر پر نیزہ پھینک کر فائنل میں مقام حاصل کیا۔

فائنل میں اہلیت کے لئے نیرج کو 83.50 میٹر سے زیادہ نیزہ پھینکنا تھا، جبکہ انہوں نے اپنی پہلی ہی کوشش میں 86.65 میٹر نیزہ پھینکا اور فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

وہیں، ریسلر (پہلوان) روی کمار نے پری کوارٹر فائنل مقابلہ جیت لیا ہے۔ انہوں نے کولمبیا کے پہلوان آسکر ٹیگریروس اوربانو کو مات دی۔ روی کمار نے یہ میچ 13-2 سے اپنے نام کیا۔ شروعات میں دونوں پہلوانوں کے درمیان سخت مقابلہ نظر آیا اور روی اور اوربانو نے دو دو پوائنٹس حاصل کئے۔ لیکن اس کے بعد روی کمار نے لگاتار 10 پوئنٹس حاصل کرتے ہوئے اپنے حریف کو کوئی موقع نہیں دیا اور مقابلہ 2 کے مقابلہ 13 پوئنٹس بنا کر جیت لیا۔


خاتون ہاکی ٹیم اور لولینا سیمی فائنلز کے لئے تیار

ٹوکیو اولمپکس میں آج یعنی 4 اگست کا دن ہندوستان کے لئے کافی خاص ہے۔ آج ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کا سیمی فائنل مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ وہیں، خاتون مکہ باز لولینا بورگوہین بھی سیمی فائنل مقابلہ کے لئے رنگ میں اترنے والی ہیں۔ لولینا 69 کلو زمرے کے سیمی فائنل میں ترکی کی موجودہ عالمی چیمپین بوسیناز سورمنیلی کے خلاف مقابلہ کریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔