ٹوکیو اولمپکس: ہاکی میں ہندوستان کی جاپان پر 3-5 سے شاندار فتح

ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کی یہ مسلسل تیسری جیت ہے، جبکہ جاپان کو چوتھی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستانی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنا چکی ہے۔

ہاکی انڈیا / ٹوئٹر
ہاکی انڈیا / ٹوئٹر
user

یو این آئی

ٹوکیو: ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آخری پول اے لیگ میچ میں میزبان جاپان کو 3-5 سے شکست دے کر پول اے میں آسٹریلیا کے بعد دوسرا مقام حاصل کیا۔ ہندوستانی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی تھی اور اپنی پول مہم کو جیت کے ساتھ ختم کیا۔ ہندوستان نے اپنے پانچ میں سے چار میچ جیتے اور وہ آسٹریلیا (13 پوائنٹس) کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ میزبان جاپان سخت جدوجہد کے باوجود صرف ایک پوائنٹ کے ساتھ پول میں موجود چھ ٹیموں میں چھٹے اور آخری نمبر پر رہا۔

پول اے سے آسٹریلیا اور ہندوستان کے علاوہ ارجنٹائنا اور اسپین نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ارجنٹائنا کے سات اور اسپین کے پانچ پوائنٹس تھے۔ کوارٹر فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ پول بی کی تیسری رینکنگ والی ٹیم سے ہوگا۔ ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کی یہ مسلسل تیسری جیت تھی ، جبکہ جاپان کو چوتھی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستانی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنا چکی ہے۔ واضح رہے کہ 1980 کے اولمپکس کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ٹیم انڈیا گروپ مرحلے میں دوسرے نمبر پر رہی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔