ٹوکیو اولمپک: ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، نیوزی لینڈ کو 2-3 سے دی شکست

روپندرپال سنگھ نے دسویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کا کھاتہ کھولا، جبکہ ہرمن پریت سنگھ نے 26 ویں اور 33 ویں منٹ میں گول داغ کر برتری میں اضافہ کیا

تصویریو این آئی
تصویریو این آئی
user

یو این آئی

ٹوکیو: اولمپک کھیلوں میں 41 سال کی خشک سالی کو ختم کرنے اور پورے ملک کی توقعات پر کھرے اترتے ہوئے ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم ٹوکیو اولمپک میں اپنے گروپ اسٹیج مہم میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 2-3 سے شاندار جیت درج کی ہے۔

کانٹے کے اس مقابلے میں ہندوستان نے جارحانہ آغاز کیا، مندیپ سنگھ نے نیلکانت شرما کی مدد سے تیسرے منٹ میں ہندوستان کے لئے شروعاتی پنالٹی کارنر حاصل کیا، حالانکہ وہ اسے گول میں تبدیل نہ کرسکے۔ اس درمیان نیوزی لینڈ نے پانچویں منٹ میں پنالٹی کارنر حاصل کیا اور کین رسیل نے اسے گول میں تبدیل کر دیا، لیکن ہندوستان زیادہ دیر تک پیچھے نہ رہا اور روپندرپال سنگھ نے دسویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کا کھاتہ کھولا، جبکہ ہرمن پریت سنگھ نے 26 ویں اور 33 ویں منٹ میں گول داغ کر برتری میں اضافہ کیا، تجربہ کار گول کیپر پی آرشریجیش تھے، جنہوں نے میچ کے آخری لمحات میں نیوزی لینڈ کو برابری کرنے سے روکنے کے لئے گول پوسٹ میں بہت عمدہ کام کیا اور ٹیم کی برتری قائم رکھنے میں مدد کی، جس سے میچ ٹیم کے حق میں گیا۔


پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان زوردار ٹکر ہوئی، نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے پنالٹی کارنر ڈفینس کو مصروف رکھا، کوارٹر کے آخر میں نیوزی لینڈ کو چار پنالٹی کارنر ملے، لیکن تجربہ کار گول کیپر پی آر شریجیش نے شاندار ڈفینس سے نیوزی لینڈ کو اسکور کرنے سے روکا۔ ابتدائی جھٹکے سے ابرتے ہوئے دوسرے کوارٹر میں ہندوستان زیادہ خطرناک نظر آیا۔ ٹیم نے گول کرنے کے لئے دو شروعاتی مواقع پیدا کیے اور 26 ویں منٹ تک ہندوستان نے 1-2 کی برتوی قائم کرلی۔ ٹیم کے ایک اچھے ریفرل نے ایک پنالٹی کارنر دلایا، جسے شاندار طریقے سے گول میں تبدیل کیا گیا۔

اس کے بعد ہندوستان نے تیسرے کوارٹر میں کچھ ابتدائی مواقع پیدا کرتے ہوئے مضبوط واپسی کی۔ فارورڈ مندیپ سنگھ اور دل پریت سنگھ نے گول کے امکانات پیدا کرنے کے لئے فرنٹ لائن میں اچھا کام کیا۔ جارحانہ انداز نے ہندوستان کو ایک اور پنالٹی کارنر دلایا اور نیوزی لینڈ کا ڈفیننس ہرمنپریت کی شاندار کلک کو روک نہیں پایا اور 33 ویں منٹ میں ہندوستان نے اپنی برتری کو 1-3 کرلی۔


ہندوستان کو 36 ویں منٹ میں ایک اور پنالٹی کارنر ملا، لیکن نیوزی لینڈ کے گول کیپر لیون ہیورڈ نے عمدہ دفاع کیا، حالانکہ 43 ویں منٹ میں ہندوستان کے ڈفینس میں چوک سے نیوزی لینڈ کے اسٹیفن جینیس نل ولسن کی مدد سے گول داغنے میں کامیاب رہے۔ ٹوکیو میں 33 ڈگری درجہ حرارت کے باوجود دونوں ٹیموں کے درمیان آخری کوارٹر تناؤ سے پُر رہا۔ اس دوران نیوزی لینڈ نے عمدہ دفاع کیا۔ گول کیپر ہیورڈ نے شاندار طریقے سے دفاع کرنا جاری رکھا۔ انہوں نے اسٹرائیکر للت اپادھیائے کو ہندوستان کے لئے چوتھا گول کرنے سے روکا۔

میچ کے آخری منٹ خاص طور پر ہندوستانی ٹیم کے لئے تناؤ سے پُر تھا، کیونکہ اس میں نیوزی لینڈ کو اچانک پنالٹی کارنر ملے، لیکن گول کیپر شریجیش نے تمام موقعوں کو گول میں تبدیل کرنے سے روک کر ثابت کردیا کہ وہ دنیا کے بہترین گول کیپروں میں سے ایک کیوں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔