ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں، جنوبی کوریا کے ساتھ 1-1 سے ڈرا

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم اتوار کو ایشیائی کھیلوں میں جنوبی کوریا کے خلاف میچ 1-1 سے ڈرا رہنے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

یو این آئی

ہانگزو: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم اتوار کو ایشیائی کھیلوں میں جنوبی کوریا کے خلاف میچ 1-1 سے ڈرا رہنے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ آج ہندوستان بمقابلہ جنوبی کوریا کے میچ میں سویتا پونیا کی قیادت میں ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے جارحانہ انداز میں میچ کا آغاز کیا اور پہلے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے ایک فیلڈ شاٹ کو گول میں تبدیل کرنے کا موقع پیدا کیا، لیکن وہ اسے گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہیں۔

اگلے ہی منٹ میں جنوبی کوریا نے پنالٹی اسٹروک پر کامیابی حاصل کی اور ٹیم نے اسے گول میں تبدیل کرکے اپنا کھاتہ کھول دیا۔ چو ہائیجن نے یہ گول 12ویں منٹ میں کیا۔ اس طرح ہندوستانی خواتین ٹیم نے ایشیائی کھیلوں کی مہم میں اپنا پہلا گول کھایا۔

میچ کے 22ویں منٹ میں فیلڈ شاٹ کو گول پوسٹ میں بھیجنے کی کوشش کی گئی لیکن جنوبی کوریا کے کھلاڑی کے درمیان میں آنے کی وجہ سے ہندستان کو پنالٹی کارنر ملا تاہم ہندستانی کھلاڑی اسے گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہیں۔ اپوزیشن کے دفاع کے سامنے کچھ دیر بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پنالٹی کارنر ملا تاہم دونوں ٹیموں کے شاندار دفاع کے سامنے کوئی گول نہ کر سکے۔ اس طرح جنوبی کوریا نے پہلے ہاف کے اختتام تک 1-0 کی برتری برقرار رکھی۔

پہلے ہاف کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز میں میچ کا آغاز کیا اور گیند کو زیادہ دیر تک اپنے قبضے میں رکھا اور اسی دوران ہندوستان نے 44ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔ ہندوستان کے لیے نونیت کور نے یہ گول کیا۔

ہندوستانی کھلاڑیوں نے تیسرا کوارٹر انتہائی ذہانت سے ختم کیا اور اپنے دفاع کو بہت مضبوطی سے برقرار رکھا۔ چوتھا اور آخری کوارٹر دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم تھا۔ اس کوارٹر کے آغاز سے ہی دونوں ٹیمیں گول کی تلاش میں نظر آئیں لیکن کسی بھی ٹیم کو کامیابی نہ مل سکی۔ اس طرح ہندوستان بمقابلہ جنوبی کوریا کا میچ 1-1 سے ڈرا ہوگیا۔ ہندوستان کی خواتین ٹیم پول اے میں تین میچوں کے بعد ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ اس کے تین میچوں میں سات پوائنٹس ہیں۔

خیال ر ہے کہ ہندوستانی خواتین ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں شاندار آغاز کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پہلے میچ میں سنگاپور کو 13-0 سے شکست دی۔ جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں ملائیشیا کے خلاف 6-0 سے فتح حاصل کی تھی۔ جبکہ جنوبی کوریا کے ساتھ آج کھیلا گیا تیسرا میچ ڈرا ہوگیا۔

ہندوستانی خواتین ٹیم اب اپنا اگلا میچ منگل کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔