سیرینا ولیمز ومبلڈن کے پہلے راؤنڈ میں ہوئیں باہر

سرینا پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد کہا کہ اب وہ پریکٹس کورٹ کا رخ کریں گی اور انہیں امید ہے کہ وہ ستمبر میں ہونے والے یو ایس اوپن میں حصہ لے سکیں گی۔

سرینا ولیمز، تصویر آئی اے این ایس
سرینا ولیمز، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لندن: 23 بار کی گرینڈ سلیم فاتح سیرینا ولیمز فرانس کی ہارمنی ٹین سے ہار کر ومبلڈن کے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئیں۔ ہارمنی ٹین نے سینٹر کورٹ میں منگل کو ہونے والے میچ میں سیرینا کو 7-5، 1-6، 7-6(7) سے شکست دی۔ امریکی کھلاڑی نے گزشتہ سال ومبلڈن چیمپئن شپ کے ابتدائی راؤنڈ میں انجری کے باعث بیچ میں ہی نام واپس لے لیا تھا۔ کورٹ سے تقریباً ایک سال دور رہنے کے بعد، 40 سالہ سیرینا نے لندن کے گراس کورٹس میں واپسی کی تھی۔ شکست کے باوجود سیرینا مسکراتے ہوئے کورٹ سے رخصت ہوئیں۔

سرینا کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے والی ٹین پہلی بار ومبلڈن کے مین ڈرا میں کھیل رہی تھیں۔ انہوں نے میچ کے بعد کہا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ انہوں نے سرینا کو شکست دی ہے۔ سرینا پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد کہا کہ اب وہ پریکٹس کورٹ کا رخ کریں گی اور انہیں امید ہے کہ وہ ستمبر میں ہونے والے یو ایس اوپن میں حصہ لے سکیں گی۔


سرینا نے 12 ماہ بعد سنگلز مقابلے میں واپسی کی تھی لیکن وہ فرانس کی ہارمونی ٹین سے ہارکر ومبلڈن کے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئیں۔ اس سے قبل سرینا نے گزشتہ ہفتے ہی ایسٹبورن میں روتھسے انٹرنیشنل کے ذریعہ کورٹ پر واپس آئی تھیں جہاں انہوں نے عالمی نمبر دو اونس جبور کے ساتھ مل کر خواتین کے ڈبلز ایونٹ میں حصہ لیا تھا۔

ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) نے بدھ کو سیرینا کے حوالے سے کہا کہ ’’اس (مقابلے) نے مجھے پریکٹس کورٹ کا رخ کرنے کی ترغیب دی ہے، کیونکہ میں برا نہیں کھیل رہی اور (جیت) کے قریب ہوں۔ میں خود سے کہہ رہی ہوں کہ سیرینا، اگرتم چاہو تو یہ کرسکتی ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔