سرینا ولیمز کا خواب چکنا چور،آزارینکا اور اوساکا میں خطابی جنگ

سابق عالمی نمبر ایک وکٹوریہ آزارینکا اور نومی اوساکا نے یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل مقابلوں میں حریف کھلاڑیوں کو شکست دےکر خواتین کا خطابی مقابلہ طے کر لیا ہے ۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

امریکہ کی اسٹار ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز کا 24 واں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بیلاروس کی سابق نمبر ون وکٹوریہ آزارینکا سے شکست کھا کر ایک بار پھر چکناچور ہوگیا۔ آزارینکا نے سرینا کو 1-6، 6-3، 6-3 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔ ان کا مقابلہ جاپان کے ناومی اوساکا سے ہوگا ، جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں امریکی کھلاڑی جینیفر بروڈی کو شکست دی۔

سابق عالمی نمبر ایک وکٹوریہ آزارینکا اور نومی اوساکا نے یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل مقابلوں میں حریف کھلاڑیوں کو شکست دےکر خواتین کا خطابی مقابلہ طے کر لیا ہے ۔ دونوں اپنے دوسرے مسلسل ٹورنامنٹ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ویسٹرن اور سدرن اوپن ٹورنامنٹ کا فائنل بھی یو ایس اوپن سے ٹھیک پہلے دونوں کے مابین ہوا تھا۔ اس کے بعد اوساکا ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے میچ سے دستبردار ہوگئی تھیں اور آزارینکا نے یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔ یہ آزارینکا کے کیریئر کا 21 واں خطاب تھا۔ انہوں نے پہلا ٹائٹل 2016 میں میامی اوپن کے بعد جیتا تھا۔اس سے قبل آزرینکا نے یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں 6 بار کی چمپیئن سرینا ولیمز کو 6–1 ، 3–6 ، 3-6 سے شکست دی۔


آزارینکا نے اپنی مسلسل 11 ویں کامیابی حاصل کی اور یو ایس اوپن میں پہلی بار سرینا کو شکست دی۔ آزارینکا 2013 کے بعد گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچیں۔ اب تک دونوں کے مابین 23 مقابلے ہو چکے ہیں۔ اس میں سرینا نے 18 اور آزارینکا نے 5 میچ جیتے ہیں۔ سرینا نے اس سے قبل 2012 اور 2013 کے یو ایس اوپن کے فائنل میں آزارینکا کو شکست دی تھی۔اسی کے ساتھ ہی جاپان کی سابق امریکی اوپن چمپیئن نومی اوساکا نے دوسرے سیمی فائنل میں جینیفر بریڈی کو 7-6 (1) ، 3-6، 6-3 سے شکست دی۔ یہ بریڈی کا پہلا گرینڈ سلیم سیمی فائنل تھا۔ اس سے قبل 2017 میں وہ یو ایس اور آسٹریلیائی اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچیں۔

اوساکا نے اس سے قبل 2018 یو ایس اوپن جیتا تھا۔ اس وقت وہ صرف 20 سال کی تھیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے گذشتہ سال آسٹریلیائی اوپن گرینڈ سلیم ٹائٹل بھی جیتا تھا۔ اس میچ کو جیتنے کے لئے اوساکا کو بریڈی کے خلاف بہت پسینہ بہانا پڑا تھا۔ اس سال یہ ان کی مسلسل 10 ویں کامیابی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔