سرینا ولیمز 24 گرینڈ سلیم خطاب کے ریکارڈ سے ایک قدم دور
23 بار کی گرینڈ سلیم فاتح امریکہ کی سرینا ولیمز اور 15 ویں رینکنگ والی کینیڈا کی بیانکا اندریسکو سیمی فائنل کے اپنے اپنے مقابلے جیت کر سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
نیویارک: 23 بار کی گرینڈ سلیم فاتح امریکہ کی سرینا ولیمز اور 15 ویں رینکنگ والی کینیڈا کی بیانکا اندریسکو سیمی فائنل کے اپنے اپنے مقابلے جیت کر سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ سرینا ابھی آسٹریلیا کی مارگریٹ کورٹ کے 24 گرینڈ سلیم خطابات کے ریکارڈ کی برابری کرنے سے ایک قدم دور رہ گئی ہیں۔
عالمی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر موجود سرینا نے زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں درجہ بندی کی یوکرائن کی ایلینا سویتلانا کو یک طرفہ انداز میں جمعرات کو سیدھے سیٹوں میں 6-3، 6-1 سے شکست دے کر اپنی برتری ثابت کی اور 10 ویں بار یو ایس اوپن کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔
دیگر سیمی فائنل مقابلے میں کینیڈا کی بیانکا اندریسکو نے 12 ویں رینکنگ سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا بیسچ کو سخت مقابلے میں 7-6، 7-5 سے شکست دے کر پہلی بار یو ایس اوپن کے فائنل میں داخل ہ حاصل کیا ۔37 سالہ سرینا ابھی مارگریٹ کے 24 گرینڈ سلیم ٹائٹل کی برابری کرنے سے ایک قدم دور رہ گئی ہیں۔ سرینا نے سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن کے فائنل میں بھی جگہ بنائی تھی جہاں انہیں رومانیہ کی سمونا ہالیپ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سمونا نے یہ مقابلہ 6-2، 6-2 سے جیتا تھا۔ اس شکست سے سرینا کا انتظار بڑھ گیا تھا لیکن وہ ایک بار پھر اس ریکارڈ کی برابری کرنے کی دہلیز پر پہنچ گئی ہیں۔سرینا نے یو ایس اوپن کے خطاب کو چھ بار جیتا ہے۔ انہوں نے آخری بار یہ خطاب 2014 میں جیتا تھا۔ سرینا کا آخری گرینڈ سلیم ٹائٹل 2017 میں آسٹریلین اوپن تھا۔
سرینا نے سویتلانا کو محض ایک گھنٹے 10 منٹ میں ہی شکست دی۔ سرینا کے خلاف میچ میں سویتلانا کہیں بھی نہیں ٹک سکیں۔ پہلے سیٹ میں انہوں نے تھوڑی کوشش ضرور کی لیکن دوسرے سیٹ میں سویتلانا نے سرینا کے سامنے مکمل طور پر ہتھیار ڈال دیئے۔ومبلڈن رنر اپ سرینا نے میچ میں 34 ونرس لگائے جبکہ سویتلانا نے 11 ونرس لگائے۔ چھ بار کی چمپئن سرینا نے چھ اور سویتلانا نے پانچ ایس لگائے۔ سرینا نے میچ میں 20 بے جا بھولیں کی۔ سویتلانا نے 11 بے جا بھولیں کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔