نیرج چوپڑا کے چاندی کا تمغہ جیتنے پر راہل گاندھی کی مبارک باد، کہا- ’آپ نے ایک بار پھر ہندوستان کا سر فخر سے بلند کر دیا‘

نیرج چوپڑا نے پیرس اولمپکس 2024 میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ نیرج جمعرات کی رات کھیلے گئے جیولین تھرو کے فائنل میں دوسرے نمبر پر رہے

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، نیرج چوپڑا</p></div>

راہل گاندھی، نیرج چوپڑا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: نیرج چوپڑا نے پیرس اولمپکس 2024 میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ نیرج جمعرات کی رات کھیلے گئے جیولین تھرو کے فائنل میں دوسرے نمبر پر رہے۔ نیرج نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اس بار ان سے گولڈ میڈل کی امید تھی لیکن انہیں سلور میڈل سے ہی مطمئن ہونا پڑا۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا، انہوں نے اس تھرو کے ساتھ اولمپک کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی نیرج کو چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔ نیرج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ شاندار کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’نیرج آپ ایک شاندار ایتھلیٹ ہیں۔ پیرس اولمپکس میں آپ کی شاندار کارکردگی کے بعد چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ آپ نے ایک بار پھر ہندوستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔‘‘


چاندی کا تمغہ جیتنے پر نیرج چوپڑا نے کہا، ’’جب بھی ہم ملک کے لیے کوئی تمغہ جیتتے ہیں، ہم سب خوش ہوتے ہیں۔ اب تھرو کو بہتر کرنے کا وقت ہے، ہمیں انجریز پر کام کرنا ہوگا۔ ہم کوتاہیوں کو دور کریں گے۔ ہم بیٹھ کر بحث کریں گے اور کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا، ’’مقابلہ شاندار تھا۔ ہر کھلاڑی کا اپنا دن ہوتا ہے، آج ارشد کا دن تھا۔ ٹوکیو، بوڈاپیسٹ، ایشین گیمز میں اپنا دن تھا۔ میں نے اپنا بہترین دیا لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جن پر توجہ دینے اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آج ہمارا قومی ترانہ نہیں بجا لیکن مستقبل میں کہیں اور ضرور بجے گا۔‘‘

وہیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کے جیولین تھرو مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر نیرج چوپڑا کو مبارکباد دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’نیرج چوپڑا بہترین کارکردگی کی حقیقی مثال ہیں! انہوں نے بار بار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستان کو خوشی ہے کہ وہ ایک بار پھر اولمپکس میں کامیاب رہے ہیں۔ چاندی کا تمغہ جیتنے پر انہیں مبارکباد۔ وہ لاتعداد آنے والے کھلاڑیوں کو ان کے خوابوں کو پورا کرنے اور ہمارے ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔