بھاوینا پٹیل کے چاندی کا تمغہ جیتنے پر وزیر اعظم مودی اور راہل گاندھی نے مبارک باد پیش کی

ٹوکیو پیرالمپکس کے ویمن ٹیبل ٹینس مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی بھاوینا پٹیل کو وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مبارکباد پیش کی ہے

بھاوینا پٹیل / ٹوئٹر
بھاوینا پٹیل / ٹوئٹر
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ٹوکیو پیرالمپکس کے ویمن ٹیبل ٹینس مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی بھاوینا پٹیل وزیر اعظم نریندر مودی نے بات کر کے انہیں مبارکباد دی ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی بھاوینا کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’چاندی کا تمغہ جیتنے پر بھاوینا پٹیل کو مبارکباد ۔ ہمیں آپ کی کامیابی پر فخر ہے۔ آپ نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔‘‘ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستان کی بھوینا پٹیل ٹوکیو پیرالمپکس کے ٹیبل ٹینس مقابلے کے فائنل میں پہنچ گئیں لیکن انہیں چاندی کے تمغے پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔


وزیر اعظم دفتر کے ذرائع کے مطابق مسٹر مودی نے اتوار کو بھاوینا کے ساتھ بات کر کے انہیں مبارکباد دی اور ان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تاریخ رقم کی ہے۔ وزیر اعظم نے ان کے مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

بھاوینا پٹیل وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے وڈ نگر مہسانہ کے سوندھیا کی رہنے والی ہیں ۔ وزیر اعظم نے انہیں بتایا کہ وہ کئی بار سوندھیا گئے ہیں ۔ انہوں نے پوچھا کہ سوندھیا میں ابھی ان کے خاندان میں کون کون لوگ رہتے ہیں، اس پر بھاوینا نے کہا کہ اس کے والدین اب بھی وہیں رہتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔