پی ٹی اوشا کے لیے آئی او اے صدر بننے کا راستہ صاف

پیوولی ایکسپریس کے نام سے مشہور اوشا نے اتوار کو صدر کے عہدے کے لیے اپنی نامزدگی داخل کی، جبکہ ان کے دیگر 14 ساتھیوں نے مختلف عہدوں کے لیے اپنی امیدواری درج کرائی۔

پی ٹی اوشا، تصویر آئی اے این ایس
پی ٹی اوشا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان کی تجربہ کار کھلاڑی اور راجیہ سبھا کی نامزد رکن پی ٹی اوشا ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے صدر کے عہدے کی واحد امیدوار ہونے کے ناطے 10 دسمبر کو ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوں گی۔ پیوولی ایکسپریس کے نام سے مشہور اوشا نے اتوار کو صدر کے عہدے کے لیے اپنی نامزدگی داخل کی، جبکہ ان کے دیگر 14 ساتھیوں نے مختلف عہدوں کے لیے اپنی امیدواری درج کرائی۔

دو ہفتے بعد ہونے والے آئی او اے انتخابات کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ اتوار کو ختم ہو گئی۔ آئی او اے کے ریٹرننگ آفیسر امیش سنہا نے بتایا کہ 25 اور 26 نومبر کو کسی نے بھی کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیے، جبکہ 27 تاریخ کو کل 24 افراد نے مختلف عہدوں کے لیے اپنی امیدواری پیش کی۔ اوشا بہترین ہندوستانی ایتھلیٹوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے 1982 سے 1994 تک ایشین گیمز میں چار گولڈ سمیت 11 تمغے جیتے ہیں۔


انہوں نے 1986 کے سیول ایشین گیمز میں 200 میٹر، 400 میٹر، 400 میٹر ہارڈلز اور 4x400 میٹر ریلے سمیت چار طلائی تمغے جیتے، جبکہ 100 میٹر میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ اوشا نے 1982 نئی دہلی ایشین گیمز میں 100 میٹر اور 200 میٹر میں تمغے جیتے۔ انہوں نے 1983 سے 1998 تک ایشین چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 100 میٹر، 200 میٹر، 400 میٹر ہارڈلز، 4x100 میٹر ریلے میں 14 طلائی تمغے سمیت 23 تمغے جیتے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔