پیرس اولمپکس: ہندوستانی ہاکی ٹیم تمغے سے ایک قدم دور، شوٹ آؤٹ میں برطانیہ کو 4-2 سے شکست

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کو شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم مسلسل دوسری بار اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی&nbsp; ہاکی ٹیم / آئی اے این ایس</p></div>

ہندوستانی ہاکی ٹیم / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

پیرس: ہندوستان نے شوٹ آؤٹ میں برطانیہ کو 4-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی جیت کے ہیرو پی آر شریجیش رہے، جنہوں نے شوٹ آؤٹ میں دو مرتبہ شاندار دفاع کیا۔ یہ جیت ہندوستانی ٹیم کے لیے اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ ہندوستان 43 منٹ تک میدان میں 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہا تھا، کیونکہ کھیل کے 17ویں منٹ میں ہی ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دے دیا گیا تھا۔

ہندوستان اور برطانیہ مقررہ 60 منٹ تک 1-1 سے برابر رہے تھے، جس کے بعد فاتح کا فیصلہ شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا۔ شوٹ آؤٹ میں پہلی کوشش برطانیہ نے کی، جو کامیاب رہی۔ اس کے بعد ہندوستانی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے گول کر کے اسکور کو 1-1 سے برابر کر دیا۔ برطانیہ کی دوسری کوشش بھی کامیاب رہی۔ اس کے بعد سکھجیت نے گول کر کے ہندوستان کو 2-2 سے برابر کر دیا۔ برطانیہ کی باقی دو کوششیں رائیگاں گئیں، جبکہ ہندوستان نے اگلی دو کوششوں میں شاندار گول کئے۔


ہندوستان کے لیے شوٹ آؤٹ میں کپتان ہرمن پریت کور، سکھجیت سنگھ، للت کمار اپادھیائے اور راجپال کمار نے گول کر کے ہندوستان کو برطانیہ کے خلاف شاندار فتح دلائی۔

قبل ازیں، کپتان ہرمن پریت کور نے پنالٹی کارنر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلا گول کیا۔ پیرس اولمپکس میں ہرمن کا یہ ساتواں گول تھا، ہندوستان کا یہ گول میچ کے 22ویں منٹ میں داغا گیا تھا۔ میچ کے دوسرے کوارٹر میں برطانیہ کے کیلی مورٹن نے 27ویں منٹ میں گول کر کے برطانیہ کو میچ میں واپسی کا موقع فراہم کیا اور سکور 1-1 ہو گیا۔

خیال رہے کہ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اپنے گروپ مرحلے میں نیوزی لینڈ، آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے گزشتہ میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم 52 سال بعد اولمپکس میں آسٹریلیا کو شکست دینے میں کامیاب رہی۔ ہندوستان نے آسٹریلیا پر 3-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس اولمپکس میں ہندوستان کو بیلجیم کے خلاف 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔