پیرس اولمپک 2024، آٹھواں دن: منو بھاکر طلائی تمغہ پر نشانہ لگانے کے لیے تیار، ہندوستان کو آج 4 تمغہ جیتنے کی امید

خاتون تیر اندازی کے مقابلے میں بھجن کور اور دیپیکا کماری، اسکیٹ شوٹنگ میں اننت جیت سنگھ نروکا، ایتھلیٹکس میں تجندر پر آج ہندوستانی شیدائیوں کی نظریں ہوں گی۔

<div class="paragraphs"><p>خاتون شوٹر منو بھاکر، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/JioCinema">@JioCinema</a></p></div>

خاتون شوٹر منو بھاکر، تصویر@JioCinema

user

قومی آواز بیورو

پیرس اولمپک کے ساتویں دن تیراندازی میں دھیرج بومّا دیورا اور انکتا بھگت کی ناکامی کے بعد اب آٹھویں دن ہندوستانی دستے سے 4 تمغہ جیتنے کی امید کی جا رہی ہے۔ ہندوستان کو سب سے زیادہ امیدیں 2 کانسے کا تمغہ جیت چکی منو بھاکر سے ہے جو آج 25 میٹر ویمنس پسٹل کے فائنل میں مقابلے میں اتریں گی۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس بار منو گولڈ پر نشانہ لگائیں گی۔ ان کا مقابلہ آج (3 اگست) دوپہر ایک بجے سے ہوگا۔

دوسری طرف ویمنس انڈیوجوئل تیراندازی میں بھجن کور اور دیپیکا کماری سے بھی کافی امیدیں ہیں۔ اگر یہ دونوں کھلاڑی کوالیفائی کر گئے تو سونے یا کانسے کے تمغہ پر نشانہ لگا سکتے ہیں۔ اسکیٹ شوٹنگ میں اننت جیت سنگھ نروکا بھی ہندوستان کی جھولی میں ایک تمغہ ڈال سکتے ہیں لیکن اس کے لیے اننت کو پہلے مینس اسکیٹ کے فائنل میں جگہ بنانی ہوگی۔ دن میں چوتھے تمغہ کی امید ایتھلیٹکس کے مینس شاٹ پٹ میں تجندر پال سنگھ تور سے ہے۔ تجندر کو بھی تمغہ جیتنے کے لیے پہلے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنا ہوگا۔ اگر ان کھلاڑیوں نے آج بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو ہندوستان کی جھولی میں کئی تمغے آسکتے ہیں۔


پیرس اولمپک میں آج ہندوستان کا شیڈول:

شوٹنگ:

  • ویمنس اسکیٹ کوالیفکیشن دن 1 – رائجا ڈھلوں، ماہیشوری چوہان – دوپہر 12.30 بجے

  • مینس اسکیٹ کوالیفکیشن دن 2 – اننت جیت سنگھ نروکا – دوپہر 12.30 بجے

  • ویمنس 25 میٹر پسٹل: فائنل – منو بھاکر – دوپہر 1.00 بجے

  • مینس اسکیٹ فائنل (کوالیفکیشن کی بنیاد پر) – شام 7.00 بجے

گولف:

  • مینس انڈیوجوئل اسٹروک پلے راؤنڈ 3 – شوبھنکر شرما اور گگنجیت بھُلّر – دوپہر 12.30 بجے

تیراندازی:

  • ویمنس انڈیوجوئل راؤنڈ آف 16 – دیپیکا کماری بنام مشکیل کروپین (جرمنی) – دوپہر 1.52 بجے

  • ویمنس انڈیوجوئل راؤنڈ آف 16 – بھجن کور بنام ڈائنندا چوئرونسا (INA) – دوپہر 2.05 بجے

  • ویمنس انڈیوجوئل کوارٹر فائنل (کوالیفکیشن کی بنیاد پر) – شام 4.30 بجے

  • ویمنس انڈیوجوئل سیمی فائنل (کوالیفکیشن کی بنیاد پر) – شام 5.22 بجے

  • ویمنس انڈیوجوئل برانج میڈل میچ (کوالیفکیشن کی بنیاد پر) – شام 6.03 بجے

  • ویمنس انڈیوجوئل گولڈ میڈل میچ (کوالیفکیشن کی بنیاد پر) – شام 6.16 بجے

سیلنگ:

  • مینس ڈِنگی ریس 5 – وشنو سرونن – دوپہر 3.45 بجے

  • مینس ڈِنگی ریس 6 – وشنو سرونن – ریس 5 کے بعد

  • ویمنس ڈِنگی ریس 4 – نیترا کُمانن – دوپہر 3.35 بجے

  • ویمنس ڈِنگی ریس 5 – نیترا کُمانن – ریس 4 کے بعد

  • ویمنس ڈِنگی ریس 6 – نیترا کُمانن – ریس 5 کے بعد

باکسنگ:

  • مینس 71 کیلوگرام کوارٹر فائنل – نشانت دیو بمقابلہ مارکو الونسو ورڈے الواریز – رات 12.18 بجے (4اگست)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔