اولمپک کھیل گاؤں تاحال کورونا وائرس سے پوری طرح محفوظ: آئی او سی

میک کلوسکی نے کہا کہ جتنا ممکن ہوسکے خطرات کو کم کرنے پر توجہ دی جائے گی، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ متاثرہ افراد کے قریبی رابطہ میں آئے لوگ دوسروں کے ساتھ رابطے میں نہ آئیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ٹوکیو: کورونا کی روک تھام کے لئے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے مشیر برائے صحت نے پیر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اولمپکس اور پیرا اولمپکس سے متعلق عملے کے درمیان کورونا انفیکشن کے معاملات کے باوجود اولمپک کھیلوں کا گاؤں محفوظ ہے۔

کورونا سے بچاؤ کے بارے میں آئی او سی کو مشورہ دے رہے ایک آزاد ماہر پینل کے چیئرمین برائن میک کلوسکی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا، "انفرادی انفیکشن کا خطرہ ہے، کیونکہ متعلقہ لوگ فلٹرنگ کے مختلف درجوں سے گزر رہے ہیں، حالانکہ مقامات پرتمام روک تھام اقدامات کے ساتھ، خاص طور سے مضبوط ٹیسٹ اقدامات اور آئیسولیشن کے فوری عمل کے ساتھ انفیکشن دوسروں کے لئے خطرہ پیدا نہیں کرے گا۔ "


جمعہ کو کھیل شروع ہونے پر اولمپک ولیج میں 6700 ایتھلیٹ اور افسران ایک ساتھ ہوں گے۔ کھیلوں کے منتظمین کے مطابق یکم جولائی سے لے کر پیر تک چار ایتھلیٹوں سمیت کھیلوں سے وابستہ 58 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ میک کلوسکی نے کہا، "ہم دیکھ رہے ہیں کہ روانگی سے قبل کورونا ٹیسٹ فی الحال کیا جا رہا ہے۔ ہم لوگوں کو ہوائی اڈے پر دیکھ رہے ہیں اور وہ وہاں فلٹر ہوسکتے ہیں۔ ان کے اولمپک گاؤں پہنچنے پر بھی انھیں فلٹر کیا جاسکتا ہے۔ کسی اور کے لئے خطرے میں کمی کے طور پر فلٹرنگ کی ہر سطح اور انفیکشن کے معاملے کو ہم دیکھ رہے ہیں وہ سچ میں بہت کم ہیں۔‘‘

مشیر صحت نے جنوبی افریقہ کی اولمپک فٹ بال ٹیم کے تین ممبروں (دو کھلاڑیوں اور ایک اسپورٹ اسٹاف) کے ٹوکیو اولمپک گاؤں پہنچنے کے بعد کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں کہا کہ متاثرہ افراد کو نامزد ہوٹلوں میں کوارنٹائن میں بھیج دیا گیا ہے، جبکہ ان کے قریبی رابطے میں آنے والے افراد کو بھی آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ کی مردوں کی فٹ بال ٹیم 22 جولائی کو میزبان جاپان کے خلاف کھیلنے کے لئے تیار ہے، حالانکہ متاثرہ افراد کے ساتھ قریبی رابطے والے کھلاڑیوں کو کھیلنے کے لئے اجازت دی جانی چاہیے یا نہیں، اس پر وسیع پیمانے پر سوال اٹھانے گئے ہیں۔


میک کلوسکی نے کہا، "جتنا ممکن ہوسکے خطرات کو کم کرنے پر توجہ دی جائے گی، تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ متاثرہ افراد کے قریبی رابطہ میں آئے لوگ دوسروں کے ساتھ رابطے میں نہ آئیں۔ یہ تمام لوگ الگ الگ کمرے میں رہیں گے اور ذاتی ٹرانسپورٹ کا استعما ل کریں گے، تاکہ اگر وہ متاثر ہو بھی جائیں تو ان کے الگ رہنے کے سبب دوسروں کے متاثر ہونے کا امکان نہیں ہوگا۔ کھیلوں کے منتظمین کے ذریعہ نافذ حفاظتی پروٹوکال کی ضرورت کے مطابق متاثرہ شخص کے قریبی رابطے میں آٗے کسی بھی شخص کا کورونا ٹیسٹ مقابلہ شروع ہونے سے چھ گھنٹے پہلے کیا جائے گا اور نتیجہ کھیل کے میدان پر آنے سے پہلے ہی آجائے گا، اس سے کھیل کے میدان پر کوئی بھی پازیٹیو شخص موجود نہیں ہوگا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔