اولمپک ہاکی کھلاڑی وریندر سنگھ کا انتقال، جالندھر میں لی آخری سانسیں
وریندر سنگھ کی پیدائش 16 مئی،1947 کو ہوئی تھی، وہ 1972 کے میونخ اولمپک میں ہاکی میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہاکی ٹیم کا حصہ رہے تھے۔
جالندھر: ہندوستان کے سابق ہاکی کھلاڑی اور اولمپک تمغہ فاتح وریندر سنگھ کا منگل کو 75 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وریندر کی پیدائش 16 مئی،1947 کو ہوئی تھی اور انہوں نے 1972 کے میونخ اولمپک میں ہاکی میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہاکی ٹیم کا حصہ رہے تھے۔ انہوں نے 1976 کے موسم گرما کے اولمپکس میں بھی حصہ لیا تھا۔
ہندوستان کی اس وقت کی صدر جمہوریہ پرتبھا سنگھ پاٹل نے انہیں 2007 میں دھیان چند ایوارڈ سے نوازا تھا۔ جالندھر کی سرجیت ہاکی سوسائٹی نے اولمپین وریندر کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’’سرجیت ہاکی سوسائٹی کے سبھی اراکین ایشور سے پرارتھنا کرتے ہیں کہ کنبے کے اراکین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت دے اور آنجہانی کی روح کو سکون دے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔