ٹوکیو اولمپک: نئی تاریخ کا اعلان، اب 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک لگے گا کھیلوں کا میلہ
ٹوکیو اولمپک کو اس سال 24 جولائی سے شروع ہونا تھا اور اس کا اختتام نو اگست کو ہونا تھا۔ لیکن 2021 میں اسے 23 جولائی سے آٹھ اگست تک منعقد کیا جائے گا۔
ٹوکیو: عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کیے گئے ٹوکیو اولمپک اب 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک منعقد کرائے جائیں گے۔ حکام نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین يوشرو موری نے پیر کو کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 2021 تک ملتوی کیے گئے ٹوکیو اولمپک کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان اسی ہفتے کیا جائے گا لیکن اس کے چند گھنٹے بعد ہی یہ خبر آ گئی کہ ٹوکیو اولمپک 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک منعقد ہوں گے۔ ٹوکیو اولمپک کو اس سال 24 جولائی سے شروع ہونا تھا اور اس کا اختتام نو اگست کو ہونا تھا۔ لیکن 2021 میں اسے 23 جولائی سے آٹھ اگست تک منعقد کیا جائے گا۔
ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت کے کئی حکام نے کہا ہے کہ ٹوکیو اولمپک 23 جولائی 2021 سے شروع ہوں گے جبکہ پیرالمپک 2021 میں 24 اگست سے پانچ ستمبر تک منعقد کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی)، ٹوکیو گیمز آرگنائزنگ کمیٹی، جاپان حکومت اور ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت کے درمیان نئی تاریخوں پر اتفاق ہو گیا ہے۔
اولمپک کے 124 سال کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب ان کھیلوں کو ملتوی کیا گیا۔ جاپان نے ان کھیلوں کی تیاریوں میں قریب 13 ارب ڈالر خرچ کیے گئے ہیں اور گھریلو اسپانسر شپ سے تین ارب ڈالر جمع کیے گئے ہیں۔ اس دوران آرگنائزنگ کمیٹی اس بات پر بھی غور کر رہی ہے کہ 2020 گیمز کے لئے خریدے گئے ٹکٹ کو نئی تاریخوں میں جائز سمجھا جائے یا پھر ٹکٹوں کی قیمت لوٹادی جائے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔