نیرج چوپڑا نے کیا پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی، ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی پہنچے

نیرج چوپڑا نے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مردوں کے جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ فائنل میچ 27 اگست (اتوار) کو کھیلا جائے گا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

بڈاپسٹ: ٹوکیو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے سویڈن کے شہر بوڈاپیسٹ میں جاری عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ نیرج نے مردوں کے جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں جگہ کی تصدیق کر دی ہے۔ نیرج نے اپنی پہلی کوشش میں 88.77 میٹر برچھا پھینک کر فائنل میں جگہ بنائی۔ فائنل میچ 27 اگست کو کھیلا جائے گا۔

یہ نیرج چوپڑا کی سیزن کی بہترین کارکردگی ہے۔ اس سے قبل سیزن میں ان کی بہترین کارکردگی 88.67 تھی۔ اس چیمپئن شپ میں نیرج چوپڑا سمیت دنیا بھر سے 37 جیولن تھرورز حصہ لے رہے ہیں۔ نیرج چوپڑا نے اس کے ساتھ پیرس اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔ پیرس اولمپکس 2024 میں 26 جولائی سے 11 اگست تک کھیلے جائیں گے۔


نیرج چوپڑا کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جس میں اینڈرسن پیٹرس اور جولین پیٹرس بھی شامل ہیں۔ پاکستان کے ارشد ندیم اور جیکب واڈلیچ جیسے اسٹار کھلاڑیوں کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں جگہ کے لیے کوالیفائنگ کا نشان 83 میٹر ہے، جو نیرج چوپڑا کے لیے کافی آسان تھا۔

نیرج چوپڑا نے امریکہ میں 2022 کی عالمی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور وہ اس بار یہاں سونے کے تمغے کے دعویداروں میں سے ایک ہیں۔ ویسے یہاں کسی بھی شریک کو مضبوط دعویدار نہیں کہا جا سکتا۔ اگر چوپڑا ورلڈ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتتے ہیں تو وہ شوٹر ابھینو بندرا کے بعد اولمپکس اور ورلڈ چمپئن شپ کے انفرادی مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے والے دوسرے ہندوستانی بن جائیں گے۔ بندرا 2008 میں ایک انفرادی مقابلے میں اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بنے تھے، انہوں نے 2006 میں زگریب میں 10 میٹر ایئر رائفل ایونٹ میں ٹاپ پوڈیم فنش حاصل کیا۔

عالمی چیمپئن شپ سے پہلے چوپڑا نے اس سیزن میں صرف دو اعلیٰ سطحی مقابلے کھیلے تھے (دوحہ اور لوزان ڈائمنڈ لیگ) اور دونوں میں پہلے نمبر پر رہے۔ ان دونوں ایونٹس کے درمیان انہوں نے انجری کے باعث ایک ماہ آرام بھی کیا۔ تقریباً دو ماہ کے آرام اور تربیت کے بعد چوپڑا نے کہا کہ وہ بڑے ایونٹ کے لیے تیار ہیں، جس کی حیثیت اولمپکس جیسی ہے۔ گولڈ میڈل کے دیگر دعویداروں میں جمہوریہ چیک کے جیکب واڈلیچ، جرمنی کے جولین ویبر اور دفاعی چیمپئن اینڈرسن پیٹرز شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔