پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والی منو بھاکر نے سونیا گاندھی سے ملاقات کی

پیرس اولمپکس میں 2 تمغے اپنے نام کرنے والی منو بھاکر کا دہلی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد وہ کانگریس کی سابق صدر اور موجودہ راجیہ سبھا ایم پی سونیا گاندھی سے ملنے پہنچیں

<div class="paragraphs"><p>سونیا گاندھی کے ساتھ منو بھاکر / سوشل میڈیا</p></div>

سونیا گاندھی کے ساتھ منو بھاکر / سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: پیرس اولمپکس میں دو تمغے جیتنے کا تاریخی کارنامہ انجام دینے والی اسٹار پسٹل شوٹر منو بھاکر بدھ کو دہلی پہنچ گئیں۔ سینکڑوں افراد اور اہل خانہ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس کے بعد منو بھاکر کانگریس کی سابق صدر اور موجودہ راجیہ سبھا ایم پی سونیا گاندھی سے ملاقات کرنے پہنچیں۔

منو بھاکر نے کچھ دیر کے لئے سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہو گئیں۔ دونوں کی ملاقات کی تصویر منظر عام پر آئی ہے جو کافی وائرل ہو رہی ہے۔

اسٹار پسٹل شوٹر منو بھاکر نے ایک ہی اولمپکس میں دو تمغے جیتے ہیں۔ یہ ان کے لیے اور ملک کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے۔ بدھ کے روز وہ صبح تقریباً 9.20 بجے ایئر انڈیا کی پرواز سے پیرس سے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتریں۔ ہوائی اڈے پر منتظر سینکڑوں لوگوں نے منو بھاکر اور ان کے کوچ جسپال رانا کا پرتپاک استقبال کیا۔


منو بھاکر نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے اور سربجوت سنگھ کے ساتھ مل کر 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ وہ آزادی کے بعد پہلی ہندوستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے اولمپک کھیلوں کے ایک سیزن میں دو تمغے جیتے ہیں۔ ان سے پہلے، برطانوی نژاد ہندوستانی ایتھلیٹ نارمن پرچرڈ نے 1900 کے اولمپکس میں 200 میٹر سپرنٹ اور 200 میٹر ہرڈل ریس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

منو بھاکر نے بدھ کو کہا کہ ان کی نظریں ابھی سے 2028 میں ہونے والے لاس اینجلس اولمپکس پر مرکزو ہیں۔ اس کے لیے سفر شروع ہو چکا ہے اور وہ مختصر وقفے کے بعد اس کی تیاری شروع دیں گی۔ انہوں نے کہا، ’’امید ہے کہ میری کارکردگی اس بار بھی اچھی رہے گی۔ محنت کر کے اچھی پرفارمنس جاری رکھوں گی۔‘‘

منو بھاکر کے کوچ جسپال رانا نے کہا، ’’منو اگلے تین ماہ تک شوٹنگ نہیں کریں گی۔ تاہم وہ اپنی ذہنی اور جسمانی تربیت جاری رکھے گی۔ جیسے وہ یوگا کرتی رہیں گی لیکن شوٹنگ کی ٹریننگ نہیں کریں گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔