فیفا عالمی کپ :ایرانی کھلاڑیوں نے ملک گیر احتجاج کی حمایت میں قومی ترانہ نہیں گایا

خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں میچ سے قبل جب قومی ترانہ گانے کا وقت آیا تو ایرانی الیون خاموشی سے سنجیدہ چہروں کے ساتھ کھڑی رہی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ایران کے حکومت مخالف مظا ہروں  کی حمایت قطر میں فیفا عالمی کپ کے دوران بھی دیکھنے کو ملی جب ایران کے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے خلاف 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل قومی ترانہ نہ گا کر وطن میں جاری بدامنی کے خلاف احتجاج کا اظہار کیا۔

ایرانی کپتان علی رضا جہانبخش نے میچ سے قبل کہا کہ ٹیم ملک میں حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت میں قومی ترانہ گانے سے انکار کرنے کا "مل کر" فیصلہ کرے گی۔ جب خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں میچ سے قبل قومی ترانہ گانے کا وقت آیا تو ایرانی الیون خاموشی سے سنجیدہ چہروں کے ساتھ کھڑی رہی۔


خیال ر ہے کہ ایران میں 22 سالہ مہسا امینی 16 ستمبر کو پولیس کی حراست میں چل بسی تھی جس کے بعد پورے ملک میں حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

امینی کو اپنی موت سے تین دن قبل اسلامی جمہوریہ میں خواتین کے لباس کے ضابطے کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ کئی ایرانی کھلاڑیوں نے ملک گیر مظاہروں کی حمایت میں قومی ترانہ گانے اور اپنی فتوحات کا جشن منانے سے گریز کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔