ہندوستان کی اسٹار جمناسٹ دیپا کرماکر نے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان، وجہ حیرت انگیز

دیپا نے کہا کہ ’’مجھے وہ پانچ سال کی دیپا یاد آ رہی ہے جس کو بولا گیا تھا کہ فلیٹ فیٹ کی وجہ سے کبھی جمناسٹ نہیں بن سکتی ہے، آج مجھے اپنی کامیابیوں کو دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>دیپا کرماکر، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/Media_SAI">@Media_SAI</a></p></div>

دیپا کرماکر، تصویر@Media_SAI

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان کی اسٹار جمناسٹ دیپا کرماکر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ایکس‘ پر ایک طویل پوسٹ شیئر کر کے اس بات کی جانکاری دی۔ اپنے پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ فیصلہ ان کے لیے کافی مشکل تھا۔ کافی غور و فکر کے بعد زندگی کا یہ اہم فیصلہ لینا پڑا۔ ساتھ ہی دیپا نے اس پوسٹ میں ریٹائرمنٹ کی وجہ بھی بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی جسمانی قوت و حالت پہلی جیسی نہیں رہی۔ ایسے میں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس کھیل کو خیرباد کہا جائے۔

دیپا کرماکر نے اپنے پوسٹ میں بچپن کے لمحات کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مجھے وہ پانچ سال کی دیپا یاد آ رہی ہے جس کو بولا گیا تھا کہ فلیٹ فیٹ کی وجہ سے کبھی جمناسٹ نہیں بن سکتی۔ آج مجھے اپنی کامیابیوں کو دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔‘‘ اس پوسٹ کے ذریعہ دیپا نے ریٹائرمنٹ کی اصل وجہ بھی بتائی ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’میری آخری جیت ایشین جمناسٹک چمپئن شپ تاشقند ایک ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ مجھے تب لگا کہ میں اپنی باڈی کو مزید پُش (لچکدار) کر سکتی ہوں۔ لیکن کبھی کبھی ہمارا جسم بتاتا ہے کہ آرام کا وقت آ گیا ہے۔ لیکن دل پھر بھی نہیں مانتا۔‘‘ یعنی ان کا دل کھیل کو خیر باد کہنے کو تیار نہیں، لیکن ان کا جسم جواب دے رہا ہے، اس لیے انھوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔


واضح رہے کہ دیپا کرماکر ہندوستان کے لیے کئی میڈل جیت چکی ہیں۔ انہوں نے ایشین چمپئن شپ 2024 میں گولڈ جیتا تھا۔ اس سے قبل سال 2015 میں برانز میڈل جیتا تھا۔ دیپا کامن ویلتھ گیمس 2014 میں بھی برانز میڈل جیت چکی ہیں۔ سال 2018 کے ورلڈ کپ میں گولڈ کے ساتھ ساتھ برانز بھی انھوں نے اپنے نام کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔