ایف آئی ایچ ایوارڈ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا جلوہ، شریجیش بہترین گول کیپر اور ہرمن پریت بیسٹ پلیئر آف دی ایئر قرار

پیرس اولمپک میں ہندوستانی کپتان ہرمن پریت نے سب سے زیادہ 10 گول کیے تھے، انھوں نے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں گول کرنے کے علاوہ اسپین کے خلاف برانز میڈل میچ میں ہندوستان کے لیے دونوں گول داغے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>ہرمن پریت سنگھ اور سریجیش</p></div>

ہرمن پریت سنگھ اور سریجیش

user

قومی آواز بیورو

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے ایوارڈ میں ہندوستانیوں کھلاڑیوں کا جلوہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ کو پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، جبکہ ہندوستانی گول کیپر پی آر سریجیش نے گول کیپر آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

جمعہ کی شب ان دونوں ہندوستانی کھلاڑیوں کو عمان میں 49ویں ایف آئی ایچ کانگریس کے دوران اعزاز سے نوازا گیا۔ ہرمن پریت سنگھ نے نیدرلینڈ کے جوئب ڈی مول اور تھیری برنکمین، جرمنی کے ہنس مولر اور انگلینڈ کے جیک والیس کو پیچھے چھوڑ کر پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کیا۔ پیرس اولمپک میں ہندوستانی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے سب سے زیادہ 10 گول کیے تھے۔ انھوں نے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں گول کرنے کے علاوہ اسپین کے خلاف برانز میڈل میچ میں ہندوستان کے لیے دونوں گول داگے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ہرمن پریت سنگھ نے تیسری بار ایف آئی ایچ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا ہے۔


دوسری طرف پیرس اولمپک کے بعد ہاکی کو الوداع کہنے والے پی آر سریجیش نے نیدرلینڈ کے پرمن بلی، اسپین کے لوئس کیلزاڈو، جرمنی کے جین پال ڈینے برگ اور ارجنٹائنا کے ٹامس سینٹیاگو کو پیچھے چھوڑ کر ایوارڈ اپنے نام کیا۔ پیرس اولمپک کے دوران سریجیش کی کارکردگی بہترین تھی۔ کئی مواقع پر انھوں نے مشکل حالات میں گول بچائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔