ہاکی: ہندوستان نے اولمپک چیمپئن ارجنٹینا کو 4-3 سے شکست دی

ہندوستان کی طرف سے نیلکاتنا شرما (16)، ہرمن پریت سنگھ (28)، روپندر پال سنگھ (33) اور ورون کمار (47) نے گول کیے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بیونس آئرس: ہندوستانی ہاکی ٹیم نے ارجنٹینا دورہ کے اپنے پہلے مشق میچ میں میزبان ٹیم اور اولمپک چیمپئن ارجنٹینا کو 4-3 سے شکست دی۔ ہندوستان کی طرف سے نیلکاتنا شرما (16)، ہرمن پریت سنگھ (28)، روپندر پال سنگھ (33) اور ورون کمار (47) نے گول کیے۔ اولمپک چیمپئن کی طرف سے ڈراگ فلکر لیانڈرو تولینی (35 اور 53) نے دو گول اور میسو کسیلا (41) نے ایک گول کیا۔

پہلے کورٹر میں کوئی گول نہیں ہونے کے بعد ہندوستان نے دوسرے کوارٹر میں 16ویں اور 28ویں منٹ میں گول سے پہلے ہاف تک 2-0 کی سبقت حاصل کرلی۔ ہندوستان پر 33 ویں منٹ میں 3-0 سے آگے ہوگیا لیکن ارجنٹینا نے 35 ویں اور 41 ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 3-2 کر دیا۔ ہندوستان کو 47 ویں منٹ میں ورون کے گول سے 4-2 کی سبقت مل گئی۔ ارجنٹینا نے 53 ویں منٹ میں اپنا تیسرا گول کیا۔ ہندوستان نے اس کے بعد اپنے تمام تر وسائل لگاتے ہوئے ایک گول کی سبقت کا دفاع کیا اور جیت اپنے نام کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔