’2028 اولمپک میں طلائی تمغہ لاؤں گا‘، برانز میڈل جیتنے والے پہلوان امن سہراوت نے پی ایم مودی سے کیا وعدہ

پی ایم مودی نے امن سہراوت کو فون کر اس تاریخی حصولیابی کے لیے انھیں مبارکباد پیش کی ہے اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی پہلوان امن سہراوت نے پیرس اولمپک میں برانز میڈل حاصل کر ہندوستان کی جھولی میں ایک اور خوشی ڈال دی۔ ان کی اس کامیابی پر پی ایم مودی نے فون کر انھیں مبارکباد پیش کی ہے۔ پی ایم مودی نے سہراوت کو فون کر اس تاریخی کامیابی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کو بہت بہت مبارکباد اور روشن مستقبل کے لیے بھی نیک خواہشات۔ آپ نے اپنے نام کے مطابق پورے ملک کا من بھر دیا ہے۔ بہت کم کھلاڑی ایسے ہوتے ہیں جو چھترسال اسٹیڈیم کو اپنا گھر بنا لیں۔ ہندوستانی باشندوں کے لیے آپ کی زندگی قابل ترغیب ہے۔ یہ بڑی بات ہے کہ آپ سب سے کم عمر میں اولمپک میڈل جیتنے والے اتھلیٹ ہیں۔‘‘

پی ایم مودی سے فون پر بات کر امن سہراوت بھی خوش نظر آئے۔ انھوں نے بات چیت کے دوران پی ایم مودی سے وعدہ کیا کہ وہ 2028 اولمپک میں گولڈ میڈل ضرور جیتیں گے اور اس کے لیے وہ سخت محنت کریں گے۔ سہراوت نے کہا کہ انھوں نے اپنی پوری کوشش کی اور طلائی تمغہ جیتنے کے لیے جی جان لگا دیا، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ اب 2028 میں گولڈ ضرور لائیں گے۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ امن سہراوت نے برانز میڈل مقابلے میں پیورٹوریکو کے ڈیرین ٹوئی کروز کو 5-13 سے شکست دی تھی۔ وہ اولمپک میں میڈل جیتنے والے ساتویں ہندوستانی پہلوان ہیں۔ ان سے پہلے کے ڈی جادھو، سشیل کمار، یوگیشور دَت، ساکشی ملک وغیرہ یہ کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔ امن سہراوت نے 2021 میں اپنا پہلا قومی چمپئن شپ خطاب جیت کر لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچی تھی۔ پھر انھوں نے 2022 کے ایشیائی کھیلوں میں 57 کلوگرام زمرہ میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ 2023 کے ایشیائی کشتی چمپئن شپ میں انھوں نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ جنوری 2024 میں انھوں نے زاگریب اوپن کشتی ٹورنامنٹ میں بھی طلائی تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا تھا۔ وہ پیرس 2024 اولمپک کے لیے کوالیفائی کرنے والے ہندوستان کے واحد مرد پہلوان تھے، اور وہ برانز میڈل حاصل کر سبھی کی امیدوں پر کھرے اترے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔