ہاکی: ہندوستان نے اولمپک چیمپین ارجنٹائنا کو شوٹ آؤٹ میں 3-2 سے شکست دی

آخری کوارٹر کے آخری لمحات میں ہندوستان کو ایک پنالٹی کارنر ملا جو آخر میں فیصلہ کن ثابت ہوا۔ اس پنالٹی کارنر پر ہرمن پریت نے میچ کو برابر کیا اور اس کے بعد ہندوستان نے شوٹ آؤٹ میں میچ جیت لیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بیونس آئرس: ہندوستان نے شکست کے دہانے سے شاندار واپسی کرتے ہوئے اولمپک چمپئن ارجنٹائنا کو پہلے مقررہ وقت میں 2-2 سے روکا اور پھر گول کیپر پی آر سریجیش کی عمدہ کارکردگی نے میزبان ارجنٹائنا کو 3-2 سے شکست دیکر بونس پوائنٹس بھی حاصل کیا۔

آخری سیٹ میں محض 25 سیکنڈ باقی رہ گئے تھے کہ ہندوستان کو پنالٹی کارنر ملا جبکہ اس وقت ارجنٹائنا 2-1 کی برتری کے ساتھ آگے تھا۔ ہرمن پریت سنگھ کی بجلی کی سی رفتار سے لگائے ڈریگ فلک سے ہندوستان نے میچ کا اسکور 2-2 برابر کر دیا۔ پھر میچ کے فیصلے کے لئے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا۔ شوٹ آؤٹ میں ہندوستان کی جانب سے للت اپادھیائے، روپندر پال سنگھ اور دلپریت سنگھ نے گول اسکور کیے، جبکہ ہندوستان کے تجربہ کار گول کیپر پی آر سریجیش نے ہندوستان کو بونس پوائنٹس کے ساتھ ساتھ جیت دلانے کے لئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔


اس سے قبل ہندوستان نے مقررہ وقت میں نائب کپتان ہرمن پریت سنگھ کے شاندار گول کے ساتھ 21 ویں منٹ میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی تھی۔ ارجنٹائنا نے جوابی حملہ کیا جس سے ان کو فائدہ ہوا اور میزبان ٹیم کے مارٹن فریرو نے 28 ویں منٹ میں ارجنٹائنا کے لئے گول کر کے میچ کو برابر کردیا۔ فریرو نے 30 ویں منٹ میں ارجنٹائنا کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا اور 2-1 کی برتری دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہیں ہوا تھا حالانکہ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر دباؤ برقرار رکھا تھا۔ آخری کوارٹر کے آخری لمحات میں من پریت نے ہندوستان کو ایک پنالٹی کارنر ملا جو آخر میں فیصلہ کن ثابت ہوا۔ اس پنالٹی کارنر پر ہرمن پریت نے میچ کو برابر کیا اور اس کے بعد ہندوستان نے شوٹ آؤٹ میں میچ جیت لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔