جرمن فٹبال لیگ میں تاریخ ساز واقعہ، مسلم کھلاڑی کے روزہ افطار کے لئے روکا گیا میچ

ریفری نے میچ کے 65 ویں منٹ میں جب افطار کا وقت ہوا تو مسلمان فٹبالر موسیٰ کو روزہ افطار کرنے کے لیے خصوصی طور پر میچ روک کر وقت دیا

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

قومی آواز بیورو

برلن: جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا میں ریفری نے مسلمان فٹ بالر کے روزہ افطار کے لیے میچ کو کچھ دیر کے لئے روک دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تاریخی واقعہ بنڈس لیگا میں آگسبرگ اور مینز کے درمیان جاری میچ کے 65 ویں منٹ میں پیش آیا۔

ریفری نے میچ کے 65 ویں منٹ میں جب افطار کا وقت ہوا تو مسلمان فٹبالر موسیٰ کو روزہ افطار کرنے کے لیے خصوصی طور پر میچ روک کر وقت دیا۔ فٹبالر موسیٰ کو ٹیم کے گول کیپر نے پانی و جوس کی بوتلیں لاکر دیں جس سے انہوں نے نے روزہ افطار کیا۔ فٹبالر کے روزہ افطار کیے جانے کے بعد میچ کو وہیں سے شروع کیا گیا۔


رپورٹ کے مطابق موسیٰ بنڈس لیگا کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے میچ کے دوران روزہ افطار کیا۔ ریفری کی جانب سے اس بہترین اقدام پرمسلم فٹبالر نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ریفری کے اس اقدام کی سوشل میڈیا زبردست ستائش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب جرمن ریفری کمیٹی کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشن نے ریفریز کو مسلم کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کی اجازت دینے کے لیے میچ روکنے کی اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ اس میچ میں آگسبرگ نے مینز کے خلاف 1-2 سے فتح حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔