مشکل گھڑی میں مثبت رہنے کی ضرورت: نوجوت کور

خاتون ٹیم کی فارورڈ کھلاڑی نوجوت کور نے کہا کہ سال 2019 میں اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے پوری ٹیم مثبت سوچ رہی ہے اور آگے اچھی کارکردگی کے لئے سخت محنت کر رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بنگلور: ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کی تیز فارورڈ کھلاڑی نوجوت کور نے ہفتہ کو کہا کہ کورونا وائرس كووڈ-19 وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں بحران کی گھڑی ہے لیکن سب کو مثبت رہنے اور مسلسل آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

ہندوستانی مرد اور خاتون ٹیمیں فی الحال بنگلور میں واقع اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) میں ہیں اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی خود کو فٹ اور مثبت رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ خاتون ٹیم کی فارورڈ کھلاڑی نوجوت نے کہا کہ سال 2019 میں اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے پوری ٹیم مثبت سوچ رہی ہے اور آگے اچھی کارکردگی کے لئے سخت محنت کر رہی ہے۔


25 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پوری دنیا میں بحران کا وقت ہے لیکن ہمیں مثبت رہنا ہوگا اور مسلسل آگے بڑھنا ہوگا۔ ہم سب یہاں رہ کر اپنی فٹنس پر سخت محنت کر رہے ہیں اور اپنے کمروں میں رہ کر بھی مشق کر رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ سال 2019 میں ہم نے جس طرح کا مظاہرہ کیا اس سے پوری ٹیم حوصلہ افزا ہے اور جس طرح سے بھی مشق کی جاسکتی ہے ہم وہ کر رہے ہیں۔

ہریانہ کی نوجوت نے کہا کہ ہم اس وقت کا استعمال اپنے شوق پورے کرنے پر بھی کر رہے ہیں کیونکہ عام طور پر ہمیں یہ سب کرنے کا وقت نہیں ملتا۔ میں پینٹنگ کرنا اور نیٹ فلكس پر مختلف سیریز دیکھنے کا بھرپور لطف اٹھا رہی ہوں۔ میں مسلسل اپنے خاندان کے ساتھ بھی رابطے میں ہوں اور اس امر کو یقینی کر رہی ہوں کہ وہ بھی کورونا کے خطرے سے بچے رہنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں۔


انہوں نے اس کے علاوہ قومی خاتون ہاکی ٹیم کے ذریعے فن فٹنس چیلنج کے ذریعے کورونا وائرس سے متاثر ضرورت مندوں کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کے بارے میں کہا کہ جس طرح کی حمایت مل رہی ہے اس سے پوری ٹیم حوصلہ افزا ہے اور ٹیم نے كراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے اب تک 15 لاکھ سے زیادہ کی رقم جمع کرلی ہے اور لاک ڈاؤن کے آخری دن یعنی تین مئی تک فنڈز اکٹھا کرنے کے لئے یہ مہم چلتی رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔