فیفا ورلڈ کپ فائنل: خطاب کی جنگ میں آج مدمقابل ہوں گے ارجنٹائن اور فرانس
لیونل میسی کی سربراہی والی ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم اتوار کو یعنی آج فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس سے مقابلہ کرے گی
لوسیل: لیونل میسی کی سربراہی والی ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم اتوار کو یعنی آج فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس سے مقابلہ کرے گی۔ تنازعات، غیر یقینی صورتحال اور اتار چڑھاؤ سے بھرے ٹورنامنٹ کا خطابی میچ قطر کے سب سے بڑے فٹبال گراؤنڈ لوسیل اسٹیڈیم میں ہندوستانی وقت کے مطابق رات 08:30 سے کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں نے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ارجنٹائن نے اپنے سیمی فائنل مقابلے میں کروشیا کو 3-0 سے شکست دی تھی، جبکہ فرانس نے مراکش کے ناقابل تسخیر دفاع پر قابو پا کر 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔ آمنے سامنے کے مقابلے میں اگرچہ ارجنٹائن کا پلڑا بھاری ہے جس کے فرانس کے ساتھ اب تک 12 میچز ہو چکے ہیں، جن میں سے ارجنٹائن نے 6 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 3 بار نتیجہ فرانس کے حق میں گیا ہے۔ 3 میچ ڈرا ہوئے ہیں۔
فٹبال کے سب سے بڑے مرحلے پر ارجنٹائن کو فرانس کی 2-1 کی برتری بھی حاصل ہے، حالانکہ آخری بار دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہوئی تھیں، تب فرانس نے 4-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ارجنٹائن اور فرانس دونوں دو بار عالمی چیمپئن بن چکے ہیں لیکن اپنا آخری ورلڈ کپ کھیلنے والے میسی نے یہ ٹرافی کبھی نہیں اٹھائی۔
میسی نے پورے ٹورنامنٹ میں جارحانہ انداز میں ارجنٹائن کی قیادت کرتے ہوئے دکھا دیا ہے کہ وہ اس بار خطاب جیتنے کے لیے کتنے بے تاب ہیں۔ میسی ورلڈ کپ 2022 میں اب تک پانچ گول داغ چکے ہیں اور عالمی خطاب جیت کر ڈیاگو میراڈونا کی صف میں پہنچنے سے صرف ایک قدم دور ہیں۔ انہیں فائنل میں روکنا فرانس کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔