عالمی کپ فٹ بال: روس کو ہرا کر کروشیا سیمی فائنل میں
کروشیا کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل میں 11جولائی کو انگلینڈ سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں دو، دو گولز کئے تھے۔
عالمی کپ فٹبال 2018 کے کوارٹر فائنل کا چوتھا اور آخری میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا نے تین کے مقابلے میں چار گولز سےجیت لیا۔ میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ سے ہوا۔ اس میچ کو جیتنے کے ساتھ ہی، کروشیا کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی اور روس کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔
کروشیا کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل میں 11جولائی کو انگلینڈ سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں دو، دو گولز کئے تھے۔ روس کی طرف سے پہلا گول چیزی شیور نے کیا جس کا جواب کھیل کے 39ویں منٹ میں کروشیا کے کھلاڑی کیرا میرچ نے گول کرکے دیا۔ پہلے اور دوسرے ہاف تک یہی پوزیشن برقرار رہی تو ایکسٹرا ٹائم دیا گیا جس میں دو ہاف کھیلے گئے۔ کروشیا کی طرف سے دوسرا گول وڈا نے پہلے ہاف میں کیا جبکہ روس کی طرف سے اس کا جواب فرنینڈس نے دوسرے ہاف میں گول کرکے کیا۔ یوں ایک مرتبہ پھر دونوں ٹیموں کا اسکور برابر ہوگیا۔
میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹی ککس دی گئیں۔ چار پنالٹی ککس میں سے دو ککس کروشیا کے گول کیپر نے روک لیں لیکن روس کروشیا کی صرف سے ماری جانے والے دو ککس میں سے صرف ایک پنالٹی کک روک سکا اور یوں یہ میچ کروشیا کے حق میں گیا۔ ٹورنامنٹ میں اتوار اور پیر کو دو روز کا وقفہ رہے گا جس کے بعد منگل کو پہلا سیمی فائنل فرانس اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان ہوں گے۔
تیسری پوزیشن کے لئے میچ 14جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ اتوار 15جولائی کو ہوگا۔
ادھر انگلینڈ نے دوسری بار عالمی کپ جیتنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھتے ہوئے سویڈن پر 0-2 کی شاندار فتح کے ساتھ 28 سال کے طویل عرصے کے بعد فیفا عالمی کپ فٹبال کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔
گوریتھ ساؤتھ گیٹ کی نوجوان انگلش ٹیم نے روس میں اپنا شاندار مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے 1990 کے بعد سے پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ سویڈن کا 1994 کے بعد پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچنے کا خواب ٹوٹ گیا۔
انگلینڈ نے 1966 میں اپنی میزبانی میں محض ایک مرتبہ عالمی کپ جیتا تھا۔ اس نے پھر 24 سال بعد 1990 میں سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور اسے چوتھا مقام ملا۔ انگلینڈ 28 سال بعد جاکر سیمی فائنل میں پہنچا ہے جو اس کا تیسرا عالمی کپ سیمی فائنل ہوگا۔
انگلینڈ کا سیمی فائنل میں میزبان روس اور کروشیا کے درمیان فاتح کے لئے مقابلہ ہوگا۔ اس طرح عالمی کپ کے سیمی فائنل میں دو ایسی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں جنہوں نے ماضی میں عالمی کپ جیتا ہے۔ 1998 کے چیمپئن فرانس نے کل سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
سا ل 1958 میں اپنی میزبانی میں پہنچنے والے سویڈن نے آخری بار 1994 میں سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی اور تب اسے تیسرا مقام ملا تھا لیکن انگلینڈ نے اس بار اس کی امیدوں کو کوارٹر فائنل میں توڑ دیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Jul 2018, 8:40 AM